ETV Bharat / state

Anti Encroachment Drive in J&K ایم ایچ اے کی مداخلت کے بعد جموں و کشمیر میں انسداد تجاوزات مہم پر لگی روک - جموں و کشمیر تازہ خبر

جموں و کشمیر میں جاری انہدامی کارروائی پر وزارت داخلہ نے انہدامی کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ایک ماہ سے جاری انہدامی کارروائی میں ہزاروں کنال سرکاری زمین و کاہچراہی کو بازیاب کیا گیا ہے ، وہیں اس انہدامی کارروائی میں انتظامیہ نے کئی تجاوزات کو منہدم بھی کیا ہے۔

Anti-encroachment drive in J&K halted following MHA intervention

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 11:01 PM IST

دہلی: ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی مداخلت کے بعد منگل کو دیر گئے جموں و کشمیر میں انسداد تجاوزات مہم پر روک لگا دی گئی۔ مرکزی وزیر نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے کہا کہ وہ نوٹس جاری کرے اور مکینوں کے اعتراضات پر مناسب سماعت کرے۔ یہ پیشرفت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی کی نگرانی میں دہلی میں ایک جائزہ میٹنگ کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔

قومی دارالحکومت میں تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی جائزہ میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری اے کے بھلا، چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون مہتا، اور کچھ دیگر پولیس کے ساتھ ساتھ سول حکام بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ایک پالیسی کے اجراء کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،جس سے چھوٹے زمین مالکان کو انسداد تجاوزات مہم سے اسثنیٰ رکھا جائے گا۔

بتادیں کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں انسداد تجاوزات کے خلاف مہم نے یہاں کے مقامی لوگوں کی طرف سے زبردست احتجاج کیا ہے۔ انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ غریب لوگوں کو اس سے استثنیٰ رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Farooq Abdullah on Various Issues دل جیتے کے بجائے یہاں عوام کو دکھ دیا جارہا ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

واضح رہے کہ جموں کشمیر لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں سرکاری زمین و کاہچرائی پر لوگوں کا قبضے ہٹانے کی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت وادی کے دس اضلاع میں دو لاکھ سے زائد کنال سرکاری نے غیر قانونی قبضہ سے واپس بحال کی ہے۔

اس مہم سے جموں و کشمیر کے لوگوں میں بے چینی پیدا ہوئی ہے،اگرچہ ایل جی منوج سنہا نے یقین دہانی بھی کی کہ غریب و چھوٹے دکانداروں سے زمین واپس نہیں لی جائے گی۔جموں کشمیر کے ہر ضلع میں عوام شدید تشویش میں مبتلا ہیں،کہ کہیں ان کو اس مہم میں بے گھر نہ بنایا جائے۔ کئی لوگوں نے احتجاج بھی کیا کہ انتظامیہ نے ان کے چھوٹے دکانوں کو سیل کیا ہے یا منہدم کیا ہے۔عام لوگوں و سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ منوج سنہا کی ہدایت کو متعلقہ افسران عملی جامہ نہیں پہنا رہی ہیں، اور نہ ہی اس حوالے سے باضابطہ آڈر جاری نہیں کیا گیا، جس میں غریب لوگوں کو اس مہم سے استثنیٰ رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.