ETV Bharat / state

Anti Corruption Awareness Programme: سماج کو رشوت سے پاک بنانے کے لئے، اے سی بی کی نئی حکمت عملی - رشوتی ستانی کے خلاف آگہی مہم

رشوت ستانی کے خلاف ہفتہ بھر تک جاری رہنے والی آگہی مہم کے تحت جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بھی بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔

سماج کو رشوت سے پاک بنانے کے لئے، اے سی بی کی نئی حکمت عملی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 3:57 PM IST

سماج کو رشوت سے پاک بنانے کے لئے، اے سی بی کی نئی حکمت عملی

اننت ناگ (جموں کشمیر) : سماج کو رشوت سے پاک بنانے کے لئے سرکار کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس کوشش کو کامیاب بنانے کے لئے رشوت کے خلاف کام کرنے والے سرکاری اداروں کو مزید متحرک کیا گیا ہے، اس سلسلہ میں اینٹی کرپشن بیورو، ویجی لنس کی جانب سے ایک نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس کے تحت ضلع سطح کے بعد اب بلاک سطحوں پر بھی بیداری پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاکہ عوام اور رشوت مخالف کام کرنے والے اداروں کے درمیان براہ راست رابطہ کو یقینی بنایا جائے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے اے سی بی کے اس اقدام کی سراہنا کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سے اے سی بی کی جانب سے نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے تب سے سرکاری دفاتر میں رشوت کا کھلے عام تقاضہ بند ہو گیا ہے۔ اسلئے اے سی بی کو اور زیادہ متحرک ہونے کی ضروت ہے اور ریپڈ ایکشن فورس کو تعینات کیا جانا چاہئے تاکہ سماج سے رشوت خوری کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت ضلع اننت ناگ کے ٹاؤن ہال میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اینٹی کرپشن بیورو، ساؤتھ، کے ایس ایس پی راکیش کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد، ایڈیشنل ایس پی، ویجلینس کے افسران سمیت ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ رشوت کے خلاف اس جنگ میں عوام اور رشوت کے خلاف کام کرنے والے سرکاری اداروں کے درمیان تال میل کو بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کے تحت پہلے ضلع سطح اور اب بلاک سطحوں پر بیداری کیمپس منعقد کئے جا رہے ہیں، تاکہ لوگوں کو ویجی لنس کے رول اور عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کے بارے میں جانکاری دی جائے اور انہیں اس بات کی جانکاری دی جائے کہ وہ کیسے رشوت سے بچنے کے لئے بہ آسانی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزیر پڑھیں: Tral ADC Office Anti Corruption Awareness: ترال میں اینٹی کرپشن ڈے کی نسبت سے پروگرام منعقد

اینٹی کرپشن بیورو ساؤتھ کشمیر راکیش کمار نے کہا کہ ’’اس حکمت عملی کے بعد رشوت کو روکنے میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ براہ راست ان کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں، وہیں اس سہولت کو مزید بڑھانے کے لئے، استرک ناگرک اپلیکیشن کو بھی لانچ کیا گیا جس کے ذریعہ لوگ آن لائن اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سماج سے رشوت کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے عوام اپنا بھرپور تعاون پیش کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.