سری نگر: وادی کشمیر میں زمستانی ہواؤں میں شمشیر کی تیزی جاری ہوتے ہوئے سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین ریکارڈ ہوئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ قبل ازیں سری نگر میں 25 دسمبر کو سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Another coldest night of the season was recorded in Srinagar
وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ درجۂ منفی 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی19.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی15.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ درجۂ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے درج ہونے سے جمعرات کی صبح آبی ذخائر جم گئے تھے شہرہ آفاق جھیل ڈل منجمد ہوا تھا یہاں تک کہ گھروں میں نصب نلوں میں بھی پانی جم گیا تھا جس کے باعث لوگوں کو صبح کے وقت وضو کرنے کے لئے بھی پانی میسر نہیں تھا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی میں 6 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران 8 سے10 جنوری تک وادی میں برف باری ہونے کے امکانات ہیں۔ بتادیں کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mercury Further Dips In Kashmir ریکارڈ توڑ سردی سے شوپیان کی آبگاہیں منجمد
یو این آئی