ETV Bharat / state

Mirwaiz Umar Farooq Detention : میرواعظ عمر فاروق کی رہائی کو ممکن بنایا جائے، انجمن اوقاف - اگست 2019سے نظر بند میرواعظ

انجمن اوقاف جامع مسجد نے ایک بار پھر انتظامیہ سے اگست 2019سے نظر بند میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Anjuman e awqaf Urges Admin to end Mirwaiz Umar Farooq’s House Detention

میرواعظ عمر فاروق کی رہائی کو ممکن بنایا جائے، انجمن اوقاف

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 6:31 PM IST

سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ انجمن کے سربراہ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی طویل نظر بندی ختم کر کے ان کی رہائی کو ممکن بنائے۔ انجمن نے اپنے بیان میں میرواعظ کی نظر بندی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میرواعظ کو مسلسل 162 جمعتہ المبارک سے نہ تو نماز جمعہ جیسے اہم دینی فریضے اور نہ ہی اپنی منصبی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اجازت دی جارہی ہے جو آمریت اور زیادتی کی بدترین مثال ہے۔‘‘ Mirwaiz Continues to be under House Detention

انجمن کا کہنا ہے ہے کہ ’’کشمیر کی حالیہ تاریخ کا یہ افسوسناک باب ہے کہ مرکزی جامع مسجد سرینگر کا صدہا سالہ منبر و محراب قال اللہ وقال الرسول ﷺ اور ہمہ جہت اصلاح معاشرہ کے تئیں اپنے فرائض ادا کرنے کے تئیں گزشتہ سوا تین سال سے مسلسل خاموش ہے جس سے اہلیان کشمیر کے مذہبی جذبات بری طرح چھلنی ہو رہے ہیں اور ان میں بے چینی اور بد دلی میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق علیحدگی پسند رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معروف اور بااثر مذہبی لیڈر بھی ہیں۔ میرواعظ دفعہ 370کی تنسیخ سے قبل ہی اگست 2019سے مسلسل خانہ نظر بند ہے۔ Mirwaiz in House detention since August 2019

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.