ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے: آنند شرما

کانگریس کے سینیئر لیڈر آنند شرما نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ "ہم نے پانچ اگست 2019 کے بعد وادی میں سیاسی صورتحال، جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحالی اور اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بات کی۔"

Anand sharma on restoration of Jk's statehood
'جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے'
author img

By

Published : Aug 21, 2021, 3:14 PM IST

Updated : Aug 21, 2021, 3:46 PM IST

کانگریس کے سینیئر لیڈر آنند شرما اس وقت بطور اسٹینڈنگ کمیٹی آن ہوم افیرز کے صدر جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں اور گزشتہ روز رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔ جہاں انہوں نے جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحالی کے حوالے سے بات کی۔

میٹنگ کے بعد اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے شرما نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ "ہم نے پانچ اگست 2019 کے بعد وادی میں سیاسی صورتحال، جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحالی اور اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بات کی۔"

غور طلب بات ہے کہ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں جموں و کشمیر کو مرکزی زیر انتظام نہیں کہا اور نہ ہی دفعہ 370 کے حوالے سے کوئی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔گپکار الائنس کی 24 اگست کو میٹنگ طلب

اس سے قبل رواں مہینے کی 10 تاریخ کو کانگریس کے سینیئر لیڈر راہول گاندھی نے بھی دفعہ 370 کی بحالی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تاہم جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ لوٹنے کی مانگ کی۔

واضح رہے کہ پانچ اگست 2019 کو مودی حکومت نے جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ دفعہ 370 کو ختم کرکے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کردیا تھا۔

Last Updated : Aug 21, 2021, 3:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.