ETV Bharat / state

سرینگر میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے کھنموہ علاقے میں تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ جس کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے۔

سرینگر کے خنموہ علاقے میں انکاؤنٹر
سرینگر کے خنموہ علاقے میں انکاؤنٹر
author img

By

Published : May 17, 2021, 10:13 AM IST

Updated : May 17, 2021, 2:24 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھنموہ میں انکاؤنٹر دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

تصادم میں دو عکسریت پسندوں کو ہلاک گیا گیا ہے۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ کھنموہ تصادم میں البدر عسکری تنظیم کے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ہلاک شدہ دونوں عسکریت پسند مقامی ہیں۔

آئی جی پی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو خود سپردگی کی پیش کش کی تھی لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کیا۔

سرینگر میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک

آئی جی پی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی جس پر فورسز نے کارروائی کی اور علاقے کو محاصرے میں لیا۔

آئی جی پی نے کہا کہ کھنموہ اور کھریو علاقے ترال سے رابطے میں ہیں اور اس علاقے میں عسکریت پسند سرگرم ہیں۔

وہیں کھنموہ تصادم میں مارے گئے دونوں عسکریت پسندوں سے دو پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ اور تین یو بی جی ایل گرینیڈ بر آمد کئے ہیں۔

تصادم کی وجہ سے انتظامیہ نے حالات کو خوشگوار رکھنے کے لئے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا ہے۔ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز کو مذکورہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مخصوص اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔ اس دوران علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ جہاں پر یہ تصادم ہوا تھا اس کے مضافات میں کئی صنعتی مراکز ہیں۔

Last Updated : May 17, 2021, 2:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.