ETV Bharat / state

khadi & village Board Organised Awareness Camp :کھادی اینڈ ولیج بورڈ کی جانب سے جانکاری پروگرام - awareness camp held by khadi and village board

جموں وکشمیر کے ضلع ترال میں ایک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر حنابٹ مہمان خصوصی کے بطور شامل ہوئی، جبکہ ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ اور مقامی نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں نے شرکت کی۔

کھادی اینڈ ولیج بورڈ کی جانب سے جانکاری پروگرام

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 11:24 AM IST

کھادی ایند ولیج بورڈ کشمیر کی جانب سے آج ٹاون ہال ترال میں ایک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر حنابٹ مہمان خصوصی کے بطور شامل ہوئی، جبکہ ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ اور مقامی نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں نے شرکت کی اس موقع پر بتایا گیا کہ کھادی اینڈ ولیج بورڈ ملک میں اول مقام بنانے میں کامیاب ہوا ہے، کیونکہ پچھلے چار برسوں میں بورڈ کی مالی معاونت سے ہزاروں خود روزگار یونٹ کھولے گیے ہیں، جنکی وجہ سے روزگار کے نئے راستے کھلے ہیں اور نوجوان نسل اقتصادی طور خودکفیل بنے میں مدد مل رہی ہے۔

کھادی اینڈ ولیج بورڈ کی جانب سے جانکاری پروگرام

مزید پڑھیں:Primary school runs in a Cowshed گؤ خانہ کی بالائی منزل میں پرائمری اسکول

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے بتایا کہ کھادی اور ولیج بورڈ جموں وکشمیر کے بیروزگار نوجوانوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اسلیے نوجوانوں کو آگے آکر ہماری اسکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہئے انھوں نے مزید بتایا کہ ترال علاقے میں پہلی بار وہ اس طرح کے جانکاری کیمپ فراہم کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اس قسم کے کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ضلع انتظامیہ اور مختلف محکمہ جات کی جانب سے عوام میں شعور بیدار کرنے کےلئے مختلف پروگرامس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی ضمن میں روزگار کے تعلق سے بھی مختلف محکموں کی جانب سے شعور بیداری پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس میں نوجوانوں کو روزگار سے متعلق مختلف جانکاریاں فراہم کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.