سرینگر (جموں و کشمیر): سخت سیکورتی حصار کے درمیان ہفتہ کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، جو جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے سرینگر کی پرتاپ پارک میں ’’بلدان ستمب‘‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ستمب وادی میں ہلاک ہوئے سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی یاد میں تعمیر کیا جا رہا ہے، خاص کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) فکر کے بانی (Ideologue) اور ’’ایک وِدھان، ایک پردھان اور ایک نشان‘‘ کا نعرہ لگانے والے شیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے ’’بلیدان ستمب‘‘ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ شیاما پرساد مکھرجی کا انتقال سرینگر کی سنٹرل جیل میں ہوا تھا۔
امیت شاہ کے مطابق بلیدان ستمب شیاما پرساد مکھرجی سمیت اُن سبھی شہیدوںکا نام زندہ رکھنے اور آئندہ نسل تک شہیدوں کی قربانیوں کو پہچانے کی غرض سے کیا گیا۔ امیت شاہ آج صبح سرینگر کے کالف کورس میں بعض شہیدوں کے لواحقین سے بھی ملاقی ہوئے اور بلیدان ستمب کے افتتاح کے بعد راج بھون میں کئی وفود سے ملاقات بھی کریں گے۔ بعد ازاں وہ بالتل بھی جائیں گے جہاں وہ امرناتھ گپھا میں خصوسی پوجا پاٹ کے علاوہ یاتریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور دیگر تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ امیت شاہ ہفتہ کی شام کو ہی واپس دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے دورے کے پہلے دن امیت شاہ نے جموں کے بھگوتی نگر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا تھا، اس کے بعد سرینگر میں راج بھون میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا تھے۔ شام کو انہوں نے امرناتھ یاترا کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرنے کے علاوہ ایک تمدنی پروگرام میں بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں: Amit Shah Reached Jammu Kashmir امت شاہ جموں و کشمیر کے دو روزہ دورہ پر جموں پہنچے