دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کے روز دہلی میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا،بھارتی فوج کے سربراہ منوج پانڈے، را کے سربراہ سمنت گوئل موجود تھیں۔ میٹنگ آج دوپہر مرکزی وزیر داخلہ کے افس نارتھ بلاک میں تقربیاً 3 بجے شروع ہوئی۔Amit Shah Meeting in Delhi
میٹنگ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ، بارڈر سکیورٹی فورس کے سربراہ پنکج سنگھ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل دنکر گپتا جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ بھی شرکت تھیں۔میٹنگ میں وزیر داخلہ کو سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں، جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کے علاوہ دیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
بتادیں کہ اس سے پہلے امت شاہ نے مئی اور جون میں نئی دہلی میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر جائزہ میٹنگ منعقد کی تھی۔ میٹنگ میں امرناتھ یاترا کی خوش اسلوبی سے منعقد کرانے اور کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ سمیت دیگر معاملات پر جائزہ لیا گیا تھا۔