منگل کے روز سماجی رابطہ ویب سائٹ پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوا۔ ویڈیو میں ایک گھوڑا سوار سرینگر شہر میں صارفین کو سامان ڈیلیور کرتا ہوا دکھائی دیا۔
ای ٹی وی بھارت نے جب اس ویڈیو کے حوالے سے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ یہ ویڈیو سرینگر کے علم گیری بازار علاقے کا ہے اور گھوڑے پر سوار شخص بھی وہیں کا رہنے والا شیراز احمد ہے۔
شیراز مقامی کوریئر ایجینسی میں بطور ڈیلیوری بوآئے کام کرتا ہے اور گھوڑوں کا بھی شوقین ہے۔
شیراز سے جب ای ٹی وی بھارت نے رابطہ کیا تو انہوں نے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ میرا ہی ویڈیو ہے۔ اس روز برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں اور دو پہیوں کی نکل و حرکت مشکل تھی۔ میرے پاس کافی پیکیج بھی تھے اس لیے میں نے گھوڑے کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ 10 روز کے لیے بند
ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے بھی شیراز اپنے کام میں کافی مصروف تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ 'کافی آرڈر صارفین تک پہونچنے میں برفباری کی وجہ سے دیری ہو گئی ہے۔ ہم آرام سے بات کرتے ہیں۔'
کشمیر کی مقامی کوریئر ایجنسیاں امزون، فلپکرٹ اور دیگر آنلائن کمپنیوں کے سامان صارفین تک پہونچانے ہیں۔ اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے تمام آنلائن اداروں سے رابطہ کیا تاہم اس خبر کے لکھنے تک اُن کا جواب نہیں آیا تھا۔
جہاں ایک طرف مقامی باشندگان شیراز سے کافی متاثر نظر آ رہے ہیں وہی سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو کافی مقبول ہو رہا ہے۔