ETV Bharat / state

موسم خوشگوار، چار اپریل سے بارشوں کی پیش گوئی

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 12:53 PM IST

جمعہ کے روز بھی موسم خوشگوار رہا۔ وادی کے سیاحتی مقامات بشمول مغل باغات اور بالخصوص جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں مقامی و غیر مقامی سیاحوں کا ہجوم رہا۔

موسم خوشگوار، چار اپریل سے بارشوں کی پیش گوئی
موسم خوشگوار، چار اپریل سے بارشوں کی پیش گوئی

وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 5 سے 7 اپریل تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں تین اپریل تک موسم خوشگوار رہے گا تاہم 4 اپریل کی شام سے ہی موسم خراب ہوگا اور 5 سے 7 اپریل تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

وادی میں جمعہ کے روز بھی موسم خوشگوار رہا۔ وادی کے سیاحتی مقامات بشمول مغل باغات اور بالخصوص جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی کا کافی رش رہا۔

وادی کے دیہی علاقوں میں بھی کسانوں کو اپنے اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں خاص کر میوہ درختوں کی کھدائی اور دوا پاشی میں مصروف دیکھا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے وادی کشمیر میں مارچ سے لیکر اپریل سے عمومی طور پر بارشوں کا موسم ہوتا ہے۔ فروری ماہ میں اگرچہ سردی کی شدت میں کمی آجاتی ہے لیکن یہاں بارش کا سلسلہ تقریباً اپریل ماہ تک جاری رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.