ETV Bharat / state

جنگلات میں آتشزدگی، کشمیر میں جنگلات کے داخلے پر پابندی - کشمیر عوام کا جنگلات میں داخلہ بند

kashmir forests public entry bannedوادی کشمیر میں جاری خشک موسم کے بیچ سبز سونے کو آتشزدگی سے تحفظ فراہم کرنے کی غرج سے حکومت نے عوام الناس کے جنگلات کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جنگلات میں آتشزدگی، کشمیر میں جنگلات کے داخلے پر پابندی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 8:38 PM IST

سرینگر(جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں غیر معمولی اور طویل خشک موسم کے بیچ محکمہ وائلڈ لائف نے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ والے علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں متعلقہ محکمہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ جنگلات میں کسی بھی قسم کی سرگرمیوں سے اجتناب اور غیر قانونی طریقے سے داخلے سے پرہیز کریں، خاص طور پر ان علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں جن کے داخلے پر وائلڈ لائف محکمے نے پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ایسے میں، پابندی کردہ جنگلاتی یا جنگلی حیات کے تحفظ والے علاقوں میں داخلے کی صورت میں وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں طویل عرصے سے جاری خشک موسم کے نتیجے میں اب تک جنگلاتی علاقوں میں آگ لگنے کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں وہیں اب بھی جنگلات میں آگ لگنے کا قوی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن جنگلاتی علاقوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہیں ان میں برین، نشاط کنزرویشن ریزرو، داچھیگام نیشنل پارک، درہ کنزرویشن ریزرو، کھریو اور کھنموہ کنزرویشن ریزرو، وانگاتھ کنزرویشن ریزرو اور تھجواس وائلڈ لائف سنچیری کے نام قابل ذکر ہیں۔

مزید پڑھیں: خشک موسم کے سبب جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونما، محکمہ جنگلات متحرک

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران جموں و کشمیر خاص کر وادی کے جنگلات میں آتشزدگی کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سبز سونے کے اسمگلروں کے علاوہ عام لوگوں کی جانب سے بھی جانے انجانے میں یا غفلت شعاری کے سبب آتشزدگی کے یہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خشک موسم سے کشمیر کے جنگلات آگ کی نذر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.