ETV Bharat / state

ایل او سی فائرنگ: آرمی چیف کا دورۂ کشمیر - kashmir

لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نارواین جمعرات کو وادی کشمیر کے ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں۔

armychief
ایل او سی فائرینگ: آرمی چیف کا دورۂ کشمیر
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 7:16 PM IST

بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیہ کے مطابق ’’گزشتہ ہفتے پاکستان کی جانب سے بھارت میں عسکریت پسندوں کو بھیجنے کی کارروائی میں تیزی آئی ہے۔ اس لئے ان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی آئے روز خلاف ورزی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کل آرمی چیف یہاں لائن آف کنٹرول کا جائزہ لینے آ رہے ہیں۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ آرمی چیف کل سرینگر پہنچیں گے اور وہاں پر عسکریت پسندی سے متعلق کی جانے والی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔

ان کی لائن آف کنٹرول پر موجود فوجی اہلکاروں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔‘‘غور طلب ہے کہ حال ہی میں بھارتی فوج نے پاکستان میں موجود عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں اور گولہ بارود کے ذخیروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

فوج کا کہنا تھا کہ یہ قدم پاکستان کی جانب سے لگاتار ہو رہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور عسکریت پسندوں کو یہاں بھیجنے کی سازش کے خلاف کی گئی کارروائی تھی۔

واضح رہے کہ فوج نے رواں ماہ کی یکم تاریخ کو شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں پاکستان سے آئے پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے 5 پیرا کمانڈوز بھی ہلاک ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.