ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کے لیے کھانے کا مینو جاری - امرناتھ یاترا

یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس بار یاتریوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔ یاترا ٹریک پر جنک اور فاسٹ فوڈ نہیں دیا جائے گا بلکہ سادہ اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 1, 2023, 11:23 AM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): یکم جولائی سے امرناتھ یاترا شروع ہونے والی ہے جس کے پیش نظر یاتریوں کی صحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، شری امرناتھ شرائن بورڈ نے کھانے کا مینو جاری کیا ہے، جو تمام لنگر تنظیموں، کھانے کے اسٹالوں، دکانوں اور دیگر اداروں پر لاگو ہوگا۔ گاندربل اور اننت ناگ کے ضلع مجسٹریٹ کھانے کے مینو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔ بورڈ کے جاری کردہ فوڈ مینو میں دستیاب اشیاء میں اناج، دالیں، ہری سبزیاں، ٹماٹر، ساگ، نیوٹریلا سویا چنکس، سادہ دال، سلاد، پھل وغیرہ یاتریوں کو دستیاب کرائے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح سادہ چاول، جیرا چاول، کھچڑی اور نٹریلا چاول دستیاب ہوں گے۔ وہیں روٹی (پھولکا)، دال روٹی، مسی روٹی، مکی کی روٹی، تندوری روٹی، کلچہ، ڈبل روٹی،رسک، چاکلیٹ، بسکٹ، بھنا ہوا چنا، گڑ، سانبر، اڈلی، اُتپم، پوہا، سبزی والی سینڈوچ ، بریڈ جام، کشمیری نان (گرڈا) اور سبزی والے موموس دستیاب ہوں گے۔ مشروبات میں، ہربل چائے، کافی، کم چکنائی والا دہی، شربت، لیمن اسکواش/پانی، کم چکنائی والا دودھ، پھلوں کا رس، سبزیوں کا سوپ، منرل پینے کا پانی، گلوکوز (معیاری پیکڈ فارم) دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ کھیر (چاول/صابو دانا)، دلیا، انجیر، خوبانی، دیگر خشک میوہ جات (بھنے ہوئے)، کم چکنائی والے دودھ کے ساتھ ورمیسیلی، شہد، ابلی ہوئی مٹھائیاں (کینڈی) دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ بھنے ہوئے پاپڑ، تل کے لڈو، ڈھوکلا، چکی (گجک)، ریوڑی، پھلیاں، مکھنے، مرمرہ، خشک پیٹھا، آملہ مربہ، فروٹ مربہ، سبز ناریل دستیاب ہوگا۔

وہیں ہر قسم کا نان ویجیٹیرین کھانا، شراب، تمباکو، گٹکھا، پان مسالہ، سگریٹ نوشی اور دیگر نشہ آور اشیاء، پلاؤ / فرائیڈ رائس، پوری بھٹورا، پیزا، برگر،سٹففید پرانٹھا، ڈوسا، تلی ہوئی روٹی، مکھن کے ساتھ روٹی، کریم پر مبنی کھانا، اچار، چٹنی، تلے ہوئے پاپڑ، چومین اور دیگر قسم کے تلے ہوئے اور فاسٹ فوڈ کے علاوہ کولڈ ڈرنکس، حلوہ، جلیبی، گلاب جامن، لڈو، کھویا برفی، رسگلہ اور کنفیکشنری کی دیگر اقسام، کرنچی اسنیکس (جس میں زیادہ چکنائی اور نمک ہوتا ہے)، چپس، مٹی، نمکین، مکسچر، پکوڑے، سموسے، تلے ہوئے خشک میوہ جات اور دیگر گہری تلی ہوئی اشیاء پر پابندی ہے۔ بورڈ کے مطابق کھانے کے مینو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور جرمانہ کیا جائے گا۔ جہاں اس وقت بابا برفانی کے درشن کے لیے ملک بھر سے یاتریوں کی ایڈوانس رجسٹریشن ہو رہی ہے وہیں اس بار بورڈ نے ہریاتری کے لیے پانچ لاکھ روپے کا حادثہ انشورنس رکھا ہے۔ روایتی بالتال اور پہلگام راستوں سے روزانہ دس- دس ہزاریاتریوں کو بھیجنے کا انتظام ہوگا۔ اس بار یاترا ٹریک پر تقریباً 120 لنگر لگائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Assembly Elections In JK: سی آر پی ایف انتخابات اور امرناتھ یاترا کیلئے مستعد، آئی جی سی آر پی ایف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.