ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کےلئے قومی شاہراہ پر ایل ای ڈی اسکرین نصب کئے جائیں گے - جموں و کشمیر ٹریفک محکمہ

یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس بار ٹریفک حکام نے یاتریوں کی سہولیات کے لیے قومی شاہراہ پر تین جگہوں پر ایل ای ڈی اسکرینز نصب کیے جائیں گے۔ ان ایل ای ڈی کے ذریعے شاہراہ کی تازہ اپڈیٹ سمیت امرناتھ گُھپا کے راستہ کی صورتحال کے بارے میں یاتروں کو آگاہ کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 4, 2023, 5:47 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مختلف محکموں کی جانب سے پر یاترا کےلیے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے دو اہم اقدامات کیے ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک پولیس فیصل قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ "تین مقامات لکھن پور، نگروٹہ اور کنجوانی میں ایل ای ڈی اسکرین نصب کئے جائیں گے، جس کے ذریعہ قومی شاہراہ کے تازہ اپڈیٹ سے یاتریوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تین اہم چوک ہیں جہاں سے یاتریوں کو گزرنا ہوتا ہے۔ ایک بار جب یاتریوں کو معلوم ہوجائے کہ آگے قومی شاہراہ کی کیا صورتحال ہے، وہ اسی حساب سے آگے کی یاترا کا فیصلہ لے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ "پہلی بار یہ اسکرین نصب کئے جارہے ہے۔ ان اسکرین پر امرباتھ گُھپا تک کے راستے کی صورتحال دکھائی جائیں گی۔ ان ایل ای ڈی اسکرینز پر جموں سے امرناتھ گُھپا تک کے راستے میں موسم کی صورتحال سمیت سڑک کی حالت کے بارے میں یاتریوں کا آگاہ کیا جائے گا۔" ان اسکینز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "عام طور پر یاتری اپنی مرضی سے یاترا پر روانہ ہوتے ہیں۔ ایسے میں ہائی وے پر سڑک بند ہونے کی وجہ سے وہ درماندہ ہو جاتے ہیں۔ ایل ای ڈی اسکرین کی سروس سے ہائی وے پر یاتری سڑک پر درماندہ ہونے سے بچ جائیں گے۔

یاترا گاڑیوں کی بنار بار چیکنگ کے بارے میں انہوں نئ کہا کہ اس بار یاترا گاڑیوں کو بار بار اور ہر ایک ناکے پر چکینگ نہیں کی جائے گی۔امرناتھ گاڑیوں کی ایک بار چکینگ کے بعد ٹریفک محکمے کی جانب سے اسٹیکر جاری کیا جائے گا۔ گاڑی پر اسٹیکر چسپاں کرنے کے بعد اسے کسی اور جگہ دستاویز کی تصدیق کے لیے نہیں روکا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کے لیے کھانے کا مینو جاری

قریشی کا کہنا تھا کہ "بہت سے یاتریوں کی شکایت ہے کہ انہیں ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے دستاویزات کی جانچ کے نام پر مختلف مقامات پر روکا جاتا ہے۔ لکھن پور میں امرناتھ یاتریوں کی گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے گی۔ یہاں گاڑی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اسٹیکر جاری کیا جائے گا۔ یہ اسٹیکر اس بات کا ثبوت ہوگا کہ مذکورہ گاڑی کے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں اور اسے مزید دستاویزات کی تصدیق کے لیے دوبارہ نہیں روکا جائے گا۔ یاتریوں کو اس سہولت سے راحت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.