سرینگر: تین برسوں سے ناسازگار حالات اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد امسال امرناتھ یاترا بڑھے پیمانے پر منعقد ہورہی ہے جس کے لیے مرکزی حکومت اور جموں وکشمیر انتظامیہ نے یاترا کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اپوروا چند نے سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امرناتھ یاترا اور اس کی تیاریوں کے متعلق جانکاری دی۔ Press Conference on Amarnath Yatra 2022
یہ بھی پڑھیں:
اپوروا چند نے کہا کہ انفارمیشن محکمہ یاترا کی بڑی پیمانے پر تشہری کرے گی تاکہ زیادہ سے زیاد لوگ یاترا کے لیے یہاں آئے انہوں کہا کہ یاترا کے دوران ماحول کو صاف رکھنے کے لیے جموں کشمیر انتظامیہ ہر ممکن قدم اٹھائے گی تاکہ یاتریوں کو کوئی پریشانی پیش نہ آئے۔ واضح رہے کہ شری امرناتھ یاترا 2022 کے لیے رجسٹریشن آج سے شروع ہوگئی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 2020 اور 2021 کے دوران یاترا منعقد نہیں ہو سکی تھی، جب کہ 2019 میں جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کرنے سے پہلے کے واقعات کی وجہ سے اس میں خلل پڑا تھا۔ Registration for Amarnath Yatra begins