ETV Bharat / state

فلم "امن کشمیر" حقیقی تصویر دنیا کے سامنے لائے گی: ایس کمار

بالی ووڈ ڈائریکٹر و سینماٹوگرافر ایس کمار نے کہا کہ ان کی آنے والے فلم "امن کشمیر " صرف اور صرف محبت کی کہانی پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں کسی دوسرے قسم کا کوئی بھی زوایہ دیکھنے کو نہیں ملے گا۔cinematographer S kumar Interview

بالی ووڈ ڈائریکٹر ایس کمار
بالی ووڈ ڈائریکٹر ایس کمار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 4:45 PM IST

Updated : Dec 5, 2023, 4:51 PM IST

فلم "امن کشمیر" حقیقی تصویر دنیا کے سامنے لائے گی: ایس کمار

سرینگر:بالی ووڈ مشہور و معروف ڈائریکٹر،سینماٹو گرافر اور فلم رائٹر ایس کمار " امن کشمیر "کے نام سے یہاں فلم بنانے جارہے ہیں، جو کہ کشمیر کے مثبت پہلوں کو اجاگر کرے گی اور اس فلم کی شوٹنگ رواں دسمبر کے آخری میں شروع ہوگی۔ ای ٹی وہ بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے" امن کشمیر " کی کہانی، اس میں کام کرنے والے اداکاروں اور فلم کی شوٹنگ سے متعلق فلم کے ڈائریکٹر ایس کمار سے خصوصی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر جسے جنت بے نظیر کہا جاتا ہے کی اصل اور حقیقی تصور اور یہاں کے مثبت پہلوں کو ہم "امن کشمیر " فلم کے ذریعے دنیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔یہ نہ صرف فلم ہندی میں بننے گی بلکہ اس سے یہاں کی مقامی زبان کشمیری میں بھی ڈب کیا جائے گا۔ ایس کمار نے کہا کہ فلم میں بالی ووڈ کے نامور اداروں کے ساتھ ساتھ یہاں کے مقامی آرٹسٹ بھی نظر آئے گے۔ایسے میں فلم کے لئے بالی ووڈ کے علاوہ یہاں کے مقامی ادکاروں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔فلم کو ہندی کے ساتھ کشمیری موسیقی کو بھی جگہ دی گئی اور نہ صرف گیت کار ساگر فلم کے لیے نغمے لکھ رہے ہیں، بلکہ کشمیر کا ایک مقامی قلمکار بھی "امن کشمیر" کے لیے گیت لکھے گے۔اس طرح فلم میں ہندی اور کشمیری موسیقی کا بھی سنگم ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "امن کشمیر " صرف اور صرف محبت کی کہانی پیش کرے گی۔ فلم میں کسی دوسرے قسم کا کوئی بھی زوایہ دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ایس کمار نے اعتراف کہا کہ واقعی اب تک کئی فلمیں کشمیر پر بنی ہیں، جس میں مثبت کے بجائے زیادہ تر یہاں کے منفی پہلوں کو دیکھانے کی کوشش کی گئی ہیں تاہم" امن کشمیر" ویسی فلم نہیں ہوگی۔یہ فلم صحیح معنوں میں اصل کشمیر کو دنیا کو سامنے پیش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں کشمیر ہر جگہ گھوما ہوں۔خوبصورتی کے علاوہ یہاں کے لوگوں کی معصومیت اور مہمانوازی کا بھی میں خود مشاہدہ کر چکا ہے۔ایسے میں اپنے مشاہدات کی بنیادی پر الگ قسم کی فلم بنانے کی تحریک مجھے ملی ہے جو کہ اب فلمائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

" پشمینہ" میں میرا کردار متاثرکُن ہے: بالی ووڈ اداکارہ گڈی ماروتی

ایس کمار نے کہا کہ وادی کشمیر میں 30 سالہ مسلح شورش کے بعد امن پھر سے لوٹ رہا ہے اور آج 80 کی دہائی یادیں پھر تازہ ہو جاتی ہیں جب کشمیر کی خوبصورتی کی عکاسی کے بنا اور یہاں کے شوٹنگ کے بغیر کوئی بھی بالی ووڈ فلم ادھوری مانی جاتی تھی۔انہوں نے کہا کشمیر جتنا خوبصورت ہے اتنے کے یہاں لوگ مہمانواز ہیں۔ کشمیر میں شوٹنگ کے اپنے پُرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ایس کمار نے کہا کہ یہاں کی دلکشی اور خوبصورتی کے سامنے بیرون ممالک کی خوبصورتی پھیکی پڑ جاتی ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ بالی ووڈ کے زیادہ سے زیادہ پروڈیوسر ڈائریکٹر کشمیر کی طرف مائل ہورہے ہیں اور پھر سے کشمیر اور بالی ووڈ کا رشتہ مضبوط ہورہا ہے۔

Last Updated : Dec 5, 2023, 4:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.