اپنی پارٹی کے صدر محمد الطاف بخاری نے آج تیزاب متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے سرینگر کے صدر ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے لڑکی کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے الطاف بخاری نے ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے کچھ دن پہلے سری نگر کی ایک لڑکی پر تیزاب سے حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قصور کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نا رونماء ہو۔'
واضح رہے کہ یکم فروری کی شام شہر سرینگر کے پائین علاقے حول کی عثمانی کالونی وانٹہ پورہ کی 24 سالہ لڑکی پر تیزاب حملہ Acid Attack ہوا تھا، جس کے نتیجے میں لڑکی کا چہرہ بری طرح سے جھلس گیا اور آنکھوں کے کارنیا Eye Cornea کو بھی کافی نقصان پہنچا۔
اس واقعہ کے بعدجموں و کشمیر میں خوب ہنگامہ برپا ہے۔
مزید پڑھیں: