ETV Bharat / state

میرا فون نمبر ہیک ہوا ہے: الطاف بخاری کا دعویٰ - جموں و کشمیر اپنی پارٹی

سابق وزیر الطاف بخاری نے مقامی جریدوں میں اشتہار کے ذریعے اپنے فون نمبر کے ہیک یا کلون ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

میرا فون نمبر ہیک ہوا ہے: الطاف بخاری کا دعوٰی

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 1:06 PM IST

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر الطاف بخاری نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کا ایئرٹیل موبائل فون ہیک یا کلون کیا گیا ہے اور ’’گزشتہ دو ماہ سے اس کا غیر ضروری استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے متعلقہ حکام کے پاس اس سے متعلق شکایت درج کی ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے موبائل نمبر کو انہوں نے استعمال کرنا بند کیا ہے اور احباب و دیگر لوگوں سے اس فون نمبر پر کال، پیغام موصول نہ کرنے کا التماس کیا ہے۔

الطاف بخاری نے اپنے فون نمبر کے ہیک یا کلون ہونے کا دعویٰ کیا ہے

الطاف بخاری نے اس جانکاری کے متعلق مقامی جریدوں میں اشتہار دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے دہلی والے موبائل فون کو دو ماہ قبل ہیک یا کلون کیا گیا ہے۔

قابل غور ہے کہ الطاف بخاری نے 8 مارچ 2020 کو ’اپنی پارٹی‘ کی بنیاد رکھی اور گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے ان کی جماعت سیاسی سرگرمیوں میں کافی متحرک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.