ETV Bharat / state

Srinagar School Hijab Ban ویشوا بھارتی اسکول میں 'عبایا پہننے کی ممانعت' پر طالبات کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 2:22 PM IST

Updated : Jun 8, 2023, 7:31 PM IST

ڈاؤن ٹاؤن سرینگر کے ویشوا بھارتی اسکول میں پرنسپل کی جانب سے اسکول احاطے میں مبینہ طور ’عبایا پہننے کی ممانعت‘ کے بعد طالبات نے اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Hijab Ban at Vaisho Bharti School Srinagar

ویشوا بھارتی اسکول میں ’عبایا پہننے کی ممانعت‘ پر طالبات نے کیا احتجاج

ویشوا بھارتی اسکول میں 'عبایا پہننے کی ممانعت' پر طالبات کا احتجاج

سرینگر (جموں و کشمیر): سرینگر کے رعناواری علاقے میں ’’ویشوا بھارتی ہائیر سیکنڈری اسکول‘‘ کی متعدد طالبات نے جمعرات کو اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ویشوا بھارتی ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبات نے اسکول احاطے میں مبینہ طور ’’ابیایا‘‘ پہننے کی اجازت نہ دینے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کر رہی طالبات نے اسکول پرنسپل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پرنسپل کے حکم کے مطابق اسکول احاطے میں ’’عبایا‘‘ پہن کر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

طالبات نے مزید کہا کہ انہیں اسکول کی پرنسپل کی جانب سے جاری حکمنامہ کے بعد ’’عبایا‘‘ پہن کر اسکول کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جو قابل افسوس اور شرمناک ہے۔ ایک اسکولی طالبہ نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ ’’اگر اس سے قبل سبھی لڑکیاں ’عبایا‘ پہن کر اسکول میں آتی تھیں، آج یہ کون سا نیا فرمان جاری ہوا ہے جس کی رو سے ہم ’عبایا‘ پہن کر اسکول میں اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں گے۔‘‘

ایسے میں وشیو بھارتی ہائر سیکنڈری اسکول کی پرنسپل نے بتایا کہ ’’اگرچہ اسکول کا اپنا ڈریس کوڈ ہے اور کچھ لڑکیاں ’’عبایا‘‘ بھی پہنتی ہیں، لیکن انہیں اس سے کبھی نہیں روکا گیا۔ ایسے میں اسکول ڈریس کوڈ کا طالبات پاس و لحاظ نہیں رکھتی ہیں۔‘‘ پرنسپل نے مزید کہا کہ ’’میں نے اساتذہ کو مطلع کیا کہ وہ ان طالبات سے کہیں کہ وہ اسکول کے احاطے میں عبایا نہ پہنیں تاکہ اسکول ڈریس کوڈ کو اپنایا جائے، تاہم گھر سے اسکول آنے تک اور اسکول سے گھر جانے تک وہ عبایا پہن سکتی ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس میں کوئی اعلیٰ اتھارٹی ملوث نہیں ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ایک مناسب ڈریس کوڈ - جس کی ہر جگہ پیروی کی جا رہی ہے- کی یہاں بھی پیروی کی جانی چائیے۔‘‘ پرنسپل نے مزید کہا کہ ’’ہم ان تمام طالبات کے لیے ’’عبایا‘‘ کے ایک مناسب رنگ اور پیٹرن کا اعلان کریں گے جو اسے پہن کر اسکول آنا چاہتی ہیں، تاکہ اسکول ڈریس کوڈ کی پیروی عمل میں لائی جا سکے۔‘‘

مزید پڑھیں: SC Verdict on Hijab Ban حجاب پابندی معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ اور عوامی ردعمل

Last Updated : Jun 8, 2023, 7:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.