ETV Bharat / state

'نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت کے خلاف الزامات بے بنیاد' - جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس

نیشنل کانفرنس نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ذات اور نہ ہی اُن کے اہل خانہ میں سے کسی نے روشنی ایکٹ کے تحت کوئی زمین حاصل کی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 10:35 PM IST

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، صوبائی صدور ناصر اسلم وانی، دیوندر سنگھ رانا، خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس، اراکین پارلیمان محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی نے بی جے پی کی طرف سے نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت پر لگائے جا رہے بقول ان کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو زعفرانی جماعت کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں جموں و کشمیر کے تینوں خطوں کی سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی مضبوطی نے نئی دلی اور ناگپور کی دیواریں ہلا کر رکھ دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کو جموں ، کشمیر اور لداخ میں جس طرح عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے اس سے بی جے پی اور اس کی پوری قیادت گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کی شکار ہوگئی ہے اور اب یہ لو گ اپنی پروپیگنڈا مشینری کا استعمال کر کے نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔

'ڈی ڈی سی انتخابات کے اچھے نتائج ہوں گے'

این سی لیڈران نے کہا کہ بی جے پی یہ سب کچھ ڈی ڈی سی انتخابات میں اپنی طے ہار سے بچنے کے لئے کر رہی ہے۔ بی جے پی کی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کئی مرکزی وزرا نے ڈی ڈی سی انتخابات کی مہم کے لئے جموں وکشمیر میں ڈھیرہ جما رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا دوسرا نام جھوٹ ہے اور بی جے پی والے جتنا بھی جھوٹا پروپیگنڈا پھیلائے زمینی سطح پر لوگ اسے تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں کیونکہ عوام بی جے پی کی اصل حقیقت سے مکمل طور پر واقف ہوگئی ہے۔

پارٹی لیڈران نے کہا کہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس تینوں خطوں کے عوام کے احساسات، جذبات اور امنگوں کی ترجمان کرنے اور عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے ہر حال میں ثابت قدم رہے گی اور دھونس و دباﺅ کی کوئی بھی پالیسی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.