حالیہ دنوں میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگرس، پیپلز کانفرنس، سی پی آئی ایم اور پپلز موومنٹ نے متفقہ طور پر دفعہ 370 اور جموں و کشمیر کو ریاستی درجے کی بحالے کے لئے 'گپکار ڈیکلیریشن' کے نام سے ایک بیان منظر عام پر لایا جس میں ان تمام سیاسی جماعتوں کا من جملہ موقف واضح تھا-
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ کپگار ڈیکلیریشن جس کا اعلان 4 اگست 2019 کو ہوا تھا، میں دفعہ 370 اور ریاستی حیثیت کی بحالی کے لئے یہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر لائحہ عمل مرتب کر رہی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اگرچہ کانگرس کی حکومتوں میں دفعہ 370 میں ترمیمات کی گئیں لیکن وہ مرکزی اور جموں و کشمیر میں اس وقت کی سرکاروں کے ساتھ مشورے کر کے کی گئی تھیں-
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے دھوکہ دے کر اور سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر جموں و کشمیر کے عوام پر قدغنیں لگا کر دفعہ 370 کو منسوخ کیا-