ETV Bharat / state

آرٹیکل 370 کیس: عدالتی فیصلے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سخت سکیورٹی انتظامات - security tightened in JK Ahead of sc verdict

جموں کشمیر پولیس نے معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے وادی میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر صارفین کو غلط بیانی یا افواہوں سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔ Security Arrangements in kashmir ahead of Article 370 Verdict

Article 370 Verdict
Article 370 Verdict
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 9:04 AM IST

Updated : Dec 11, 2023, 10:41 AM IST

آرٹیکل 370 کیس: عدالتی فیصلے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سخت سکیورٹی انتظامات

سرینگر: آرٹیکل 370 کی منسوخی معاملے میں آج سپریم کوٹ اپنا حتمی فیصلہ صادر کرے گا۔ اس کے پیش نظر وادی کشمیر اور جموں میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر سخت نگرانی رکھی جارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کو خصوصی آئینی حیثیت دینے والی قانونی دفعہ 370 کو مرکزی سرکار نے پانچ اگست 2019 کو منسوخ کر دیا تھا۔

دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف جموں و کشمیر کی سیاسی جماعت بالخصوص نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، عوامی نیشنل کانفرنس اور سی پی آئی ایم اور دیگر افراد نے سپریم کورٹ میں عرضیاں دائر کی تھی جس پر عدالت آج اپنا حتمی فیصلہ سنائی گی۔ عدالت نے چار برس کے طویل عرصے کے بعد رواں برس اگست میں ان عرضیوں کی سماعت کی اور آج تین ماہ کے بعد اپنا فیصلہ صادر کرے گی۔

جموں و کشمیر کی اپوزیشن سیاسی جماعتوں بالخصوص نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے دعوے کیا ہے کہ پولیس نے ان کے کارکنان اور لیڈران پر نگرانی بڑھا دی ہے اور ان کو کسی قسم کا مظاہرہ کرنے سے گریز کرنی کی ہدایت دی ہے۔ اگرچہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سرکار کو یقین دہانی دی ہے کہ اگر عدالت کا فیصلہ عوام کے خلاف بھی ہوگا تب بھی وہ امن و امان قائم رکھیں گے۔ جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی تمام نظریں سپریم کوٹ پر ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ عدالت عوام کے ساتھ انصاف کرے گی۔

مزید پڑھیں: آرٹیکل 370 منسوخی کیس: عدالت عظمیٰ کا آج فیصلہ

آرٹیکل 370 نے جموں و کشمیر کو کیسے خصوصی بنایا تھا

غور طلب ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں عدالت کی پانچ رکنی پنچ آج یہ اہم فیصلہ صادر کر رہی ہے۔ دفعہ 370 کو پانچ اگست سنہ 2019 میں بی جے پی سرکار نے منسوخ کر دیا تھا اور سابق ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کر دیا تھا۔

Last Updated : Dec 11, 2023, 10:41 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.