ETV Bharat / state

In vitro Fertilization Procedure آئی وی ایف کیلئے بھی عمر کافی معنی رکھتی، ڈاکٹر ایلا گپتا - بانجھ پن کا شکار جوڑے

آئی وی ایف طریقہ علاج کتنا موثر اور کامیاب ہے۔ کون سے بے اولاد جوڑے اس علاج کو اپنا سکتے ہیں۔اس پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے فرٹیلیٹی کی ماہر ڈاکٹر ایلا گپتا سے خصوصی گفتگو کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 9:13 PM IST

آئی وی ایف کیلئے بھی عمر کافی معنی رکھتی، ڈاکٹر ایلا گپتا

سرینگر: ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی قوت افزائش یعنی فرٹیلیٹی میں کمی پائی جاتی ہے۔ایسے میں کئی بے اولاد جوڑے ای وی ایف وی ایف یعنی ان وٹر فرٹیلائزیشن طریقہ کار اپنانے کو ترجیح دیکر بچے کی خوشی حاصل کرتے ہیں۔

آئی وی ایف طریقہ علاج کتنا موثر اور کامیاب ہے۔کون سے بے اولاد جوڑے اس علاج کو اپنا سکتے ہیں۔اس پر ای ٹی وی بھارت نمائندے پرویز الدین نے فرٹیلیٹی کی ماہر ڈاکٹر ایلا گپتا سے خصوصی گفتگو کی۔

شادی میں تاخیر کے بعد فطری طور پر حمل نہیں ٹھہرا یا برسوں گزر جانے کے باوجود اولاد نہ ہوئی تو آئی وی ایف طرز کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ مرد حضرات کے منی کی مقدار میں کمی ہو یا خواتین کے بچہ دانی کی نالی بے کار ہو تو آئی وی ایف کا سہارا لیا جاسکتا ہے۔ اولاد نہ ہونے پر مناسب جانچ کے بعد اسباب کا پتہ لگانا اہم ہے۔
ان وٹر فرٹیلائزیشن یا آئی وی ایف تکنیک کے بارے ڈاکٹر ایلا گپتا نے کہا کہ یہ ایک معاون تولیدی ٹیکنالوجی ہے، جو کئی بے اولاد جوڑوں کو حاملہ ہونے میں مدد کرتی ہے۔ اگر قدرتی طور پر حمل ممکن نہیں ہو تو یہ تکنیک طبی طور پر حاملہ ہونے کی سبب بنتی ہے اور عالمی سطح پر اب تک اس ٹیکنالوجی کے زریعے آٹھ ملین سے زیادہ بچے پیدا ہوچکے ہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار کی ضرورت ان بے اولاد جوڑوں کو ہوتی ہے جو کہ برسوں سے مختلف علاج سے گزر کر بھی ماں اور باپ کی خوشی حاصل نہیں پائے ہوتے ہیں۔ایسے میں یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ ہر ایک بے اولاد جوڑے یا بانجھ پن کے شکار میاں بیوی کے لئے آئی وی ایف تکنیک موثر ہو پائے۔وہیں یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ آئی وی ایف کا طریقہ کار ہر بے اولاد جوڑے میں کامیاب ہو جائے۔

مزید پڑھیں:

بات چیت کے دوران آئی ای ایف کی کامیاب شرح پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی کامیاب شرح 50 سے 60 فیصد کے درمیان ہے اور وہ ملک کے جانے مانے میں آئی وی ایف مراکز میں اور اس میں بھی کامیابی زیادہ ان ہی جوڑوں کو حاصل ہو پاتی ہیں جن کی عمر کم ہوں اور وہ کسی بیماری یا پیچیدگی کا شکار نہ ہوں۔ڈاکٹر ایلا گپتا نے کہا کہ وقت پر حاملہ رہنا اور آئی وی ایف دونوں کے لیے عمر کا خاص رول ہےایسے میں آئی وی ایف طریقے کے لیے عمر کافی معنی رکھتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.