ETV Bharat / state

President to Visit Ladakh on 31 Oct: صدر جمہوریہ 31اکتوبر کو لداح دورے پر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 4:00 PM IST

رواں ماہ وادی کشمیر کا دورہ کرنے کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو یونین ٹیریٹری لداخ کا دورہ کر ہیں، دو روزہ دورے کے دوران وہ یوٹی ڈے کی تقریب میں شرکت کے علاوہ سیاچن گلیشئر کا بھی دورہ کر رہی ہے۔

صدر جمہوریہ 31اکتوبر کو لداح دورے پر
صدر جمہوریہ 31اکتوبر کو لداح دورے پر

سرینگر (جموں و کشمیر): صدر جموریہ دروپدی مرمو رواں مہینے کے دوسرے ہفتے میں مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر آئی تھی، کشمیر کے بعد اب وہ 31 اکتوبر کو مرکز کے زیر انتظام لداخ کا دو روزہ دورہ کر رہی ہے۔ صدر ہند کا لیہہ میں یو ٹی ڈے کی تقریبات میں شرکت کرنے اور سیاچن گلیشیئر کا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ لداخ کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران صدر ہند، سرحد کی حفاظت کرنے والے فوجیوں سے ملاقات کریں گی۔

اس حوالے سے لداخ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’لداخ میں چوتھا یو ٹی ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس میں صدر کی مرکزی تقریب میں شرکت کا منصوبہ ہے۔ لداخ کے ایل جی بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) بی ڈی مشرا اور دیگر سینئر انتظامی اور پولیس افسران 31 اکتوبر کو سندھو ہال میں منعقد ہونے والے پروگرام میں صدر کے ساتھ موجود ہوں گے۔ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (LAHDC) لیہہ کے چیئرمین اور سی ای سی تاشی گیالسن، ایگزیکٹو کونسلر اور کونسلر پروگرام میں شرکت کریں گے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر جمہوریہ کو 31 اکتوبر کی صبح سندھو گھاٹ کا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ اگلے روز یکم نومبر کو صدر جمہوریہ، فوجی حکام کے ساتھ سیاچن گلیشیئر کا دورہ کریں گی۔ صدر کے دورے کے موقع پر فوج کے اعلیٰ افسران بھی موجود ہوں گے۔ صدر کا لداخ کے ایل جی اور فوجی کمانڈروں کے ساتھ میٹنگ کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ یوٹی ڈے پر راج بھون اور راج نواس میں لیہہ کے مختلف اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ کے ذریعے پریزنٹیشن دینے کا بھی منصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں: Droupadi Murmu in Kashmir: نوجوانوں کے امن کا راستہ اختیار کرنے میں قوم کی ترقی مضمر، دروپدی مرمو

اس سے قبل 11 اکتوبر کو صدر جمہوریہ کشمیر یونیورسٹی کے کنوکیشن کی تقریب میں شریک ہوئی تھی اور اگلے دن انہوں نے شری ماتا ویشنو دیوی کے دربار پر حاضری دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.