ETV Bharat / state

Eid ul Fitr Namaz at Srinagar Eidgah چار برسوں بعد سری نگر عیدگاہ میں نماز عید الفطر کی اجازت - Eid Prayers at Eidgah Srinagar

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع عیدگاہ میں انتظامیہ نے چار برسوں کے بعد عیدالفطر نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Eid ul Fitr in Srinagar Eidgah
Eid ul Fitr in Srinagar Eidgah
author img

By

Published : Apr 2, 2023, 3:14 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے کہا کہ چار برسوں بعد سرینگر عیدگاہ میں عیدالفطر نماز ادا ہوگی۔ وقف چیئرپرسن جموں وکشمیر درخشاں اندرابی نے سرینگر میں میڈیا کو بتایا کہ وقف بورڈ نے عیدگاہ کی صفائی ستھرائی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اگر عیدالفطر کے روز موسم سازگار ہوگا تو عید نماز عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔ اس طرح جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ چار برسوں بعد عید گاہ میں عید نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اگست سنہ 2019 میں عیدگاہ اور سرینگر کی جامع مسجد پر نماز عید پر پابندی عائد کی تھی۔ وہیں سنہ 2020 اور سنہ 2021 میں کورنا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ وہیں سنہ 2022 میں وقف بورڈ موسم ناسازگار ہونے کے باعث نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ تاہم سنہ وقف بورڈ نے حضرت بل درگاہ میں سنہ 2019 میں بغیر عیدوں والی نمازیں ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

وقف چیئرپرسن نے مزید کہا کہ عیدگاہ کی دو سو کنال اراضی پر مقامی لوگوں نے قبضہ کیا ہے جس کو وقف بورڈ بازیاب کرائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ عیدگاہ زمین پر مقامی لوگوں نے دکانیں، کارخانے اور مکان تعمیر کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ اس اراضی کو بازیاب کرکے عیدگاہ میں ضم کرے گا جس سے عیدگاہ کا احاطہ مزید وسیع ہوگا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پچھلے سال بھی یہاں نمازیں ادا نہیں کی جاسکیں۔ جموں و کشمیر وقف بورڈ نے عیدالاضحیٰ کے تعلق سے کہا تھا کہ سرینگر کے عیدگاہ میں نماز عید ادا نہیں کی جا سکتی ہے کیونکہ وہاں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے جو درخواست انہیں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کی جانب سے موصول ہوئی، وہ کافی دیر سے موصول ہوئی۔ ایسے میں بارشوں کی وجہ سے وقف بورڈ کے لیے انتظامات کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.