ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: کشمیر میں تین دنوں کے برف و باراں کے بعد موسم میں بہتر

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 1:51 PM IST

گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ Today's weather in Kashmir

کشمیر میں تین دنوں کے برف و باراں کے بعد موسم میں بہتر

سری نگر:وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونا شروع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے ہفتے کے دوران بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ادھر موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام کو چھوڑ کر وادی کے دیگر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔ After days of rains, weather starts to improve in J&K

گرمائی دارالحکومت سری نگر جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران17.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ Weather in Kashmir

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ Today's weather in Kashmir

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز موسم خشک رہا تاہم مطلع ابر آلود رہا اور بادلوں اور آفتاب کے درمیان دن بھر سنگھرش جاری رہا۔ قابل ذکر ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔ After days of rains, weather starts to improve in J&K

گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کےمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔ اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.