ETV Bharat / state

محکمہ پی ڈی ڈی پر سائبر حملہ، تمام ادارے اَلرٹ پر

سائبر کرائم پولیس کے ایک سینیئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ کسی کی بھی ذاتی معلومات خطرے میں نہیں ہے لیکن احتیاط ضروری ہے۔'

After cyber attack on PDD, all govt offices in J&K put on alert
محکمہ پی ڈی ڈی پر سائبر حملہ، تمام ادارے آلرٹ پر
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 5:38 PM IST

گزشتہ روز جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے چار سرورس پر سائبر حملہ ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے تمام سرکاری دفاتر کو سائبر کرائم پولیس کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سائبر کرائم پولیس کے ایک سینیئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "جموں کشمیر پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے چار ڈاٹا بیس سرورس پر بدھ کے روز ہوئے رینسمویر حملہ کے بعد مرکزی انتظام علاقے کے تمام سرکاری ادارے جن میں عدالتیں اور پولیس محکمہ بھی شامل ہے کو اپنے سروسز کی سائبر سکیورٹی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "رینسمویر ای میل کے ذریعے کام کرتا ہے اور پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ پر ہوئے حملے میں بھی ایک ای میل کا ہی استعمال ہوا تھا۔ وہ ای میل نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کی جانب سے مختلف محکموں کے لیے بنائے گئے ای میل ایڈریس پر آیا تھا۔ ہمیں شک ہے کہ یہ نامعلوم ہیکر این آئی سی سے جڑے دیگر سرکاری اداروں کی سروس پر بھی حملہ کر سکتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے تمام اداروں کو احتیاط برتنے کو کہا ہے۔"

پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سرورس کب واپس ٹھیک ہو کر کام کرنا شروع کریں گے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری کارروائی جاری ہے۔ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ کسی کی بھی ذاتی معلومات خطرے میں نہیں ہے۔ لیکن احتیاط ضروری ہے۔ حملوں کے پیچھے چین ہے یا نہیں اس بات کی میں تصدیق نہیں کر سکتا بس جو بھی ہے ان کے ارادے نیک نہیں ہے۔"

واضح رہے کہ بدھ کے روز صبح 4:45 پر پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے چار سرورس پر رینسمویر کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے صارفین اپنی بجلی کے بلوں کی ادائیگی آن لائن موڑ سے نہیں کرپا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.