ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائے گی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایڈوائزری کمیٹی میں الطاف بخاری، عثمان مجید، سنیل شرما، وجے بکایا اور ذوالفقار چودھری کو شامل کیا گیا ہے اور 2 جون کو وہ حلف کمیٹی کے اراکین کے طور پر حلف لیں گے۔

جموں و کشمیر میں ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائے گئ

author img

By

Published : May 26, 2020, 10:05 AM IST

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو، چند دنوں میں ایک ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیں گے اور اس کمیٹی میں سیاسی رہنماوں کو شامل کیا جائے گا۔

اس کمیٹی میں حال ہی میں تشکیل کردہ سیاسی جماعت اپنی پارٹی کے بانی الطاف بخاری، عثمان مجید، سنیل شرما، وجے بکیا اور ذوالفقار چودھری شامل ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق ان کو گورنر کے مشیروں کی طرف سے منتخب کیا جائے گا اور 2 جون کو حلف برداری کی تقریب جموں میں ہوگی۔

جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کو خود مختاری کا درجہ دینے والی آئینی دفعہ 370 کو ختم کیا گیا اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا گیا۔ وہیں متعدد سیاسی رہنماوں کو نظر بند بھی کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.