ETV Bharat / state

Advisor Bhatnagar Visits Gulmarg مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لیا - khelo india 2023

گورنر کے مشیر بھٹناگر نے سیاحتی مقام گلمرگ کا دورہ کیا اور اس دورے کے دوران انہوں نے گلف کلب کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس پروگرام کو شاندار کامیاب بنانے کیلئے افسران کو ہدایت بھی دی ہے۔ Advisor Bhatnagar Visited Gulmarg To Review Khelo India

مشیرراجیو رائے بھٹناگرنےکھیلو انڈیا نیشنل ونٹرگیمزکا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 11:16 AM IST

مشیرراجیو رائے بھٹناگرنےکھیلو انڈیا نیشنل ونٹرگیمزکا جائزہ لیا

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے گلمرگ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے گلف کلب میں افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس کے تحت 'کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کے آئندہ تیسرے ایڈیشن کے لیے کی گئی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ کھیلو انڈیا اسپورٹس انیشیٹو 10 سے 14 فروری 2023 تک رہے گا۔اس میٹنگ کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہوئے مشیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ ایونٹ نہ صرف جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے گا، بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں بھی کافی کارگر ثابت ہوگا۔

اس تقریب سے متعلق دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے مشیر نے افسران کو تاکید کی کہ تمام ضروری انتظامات جیسے رہائش، قیام و طعام اور دیگر سہولیات کو پہلے سے ہی مکمل کر لیا جائے۔تاکہ یہاں پر آنے والے سیاحوں کو مشکلاتوں کا سامنا نا کرنا پڑے۔ اجلاس کے دوران شرکاء کے لیے رہائش، ٹریفک مینجمنٹ، اضافی پارکنگ سلاٹس کی نشاندہی، برف کی صفائی، سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ کی سہولیات، میڈیا کوریج، بجلی، پانی، صحت کی سہولیات اور دیگر متعلقہ امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Kashmiri Girl Hanaya Nisar کشمیری لڑکی حنایا نثار کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ سے نوازا گیا

اس دوران انہوں نے بتایا کہ قومی اور ریاستی کھیلاڑ یوں نے رجسٹریشن کروایا ہے۔انہون نےہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تقریب میں مختلف ثقافتی پروگراموں کا مشاہدہ کیا جائے۔ اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلے ہر طرح کے بنیادی سہولیات ہونی چایے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.