ETV Bharat / state

بصیر خان نے عیدالاضحی کی تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 10:25 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عیدالاضحی کے سلسلے میں کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری، کشمیر چیمبر آف کامرس، بیکرز ایسوسی ایشن کشمیر، اور سرینگر ضلع کے دیگر افسران موجود تھے۔

میٹنگ میں عید الضحیٰ کے موقع پر کی جانے والی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کیے گئے احتیاطی تدابیر پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر مشیر بصیر خان نے کہا کہ مہلک کورونا وبا کے پیش نظر ہمیں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے اس کے مطابق ہی عید کی تیاریوں کے لیے منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

مشیر نے تمام افسران اور نمائندوں کی بات سنی اور کہا کہ کووڈ کنٹرول اور معاشی سرگرمی کے مابین توازن برقرار رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قربانی کے جانور خریدنا لوگوں کے لیے کیوں ہورہا ہے مشکل؟

انہوں نے بتایا کہ ہمیں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں اور معاشی سرگرمیوں کے آغاز کے مابین توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے اور عیدالاضحیٰ کے پیش نظر احتیاط پر مبنی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، اس دوران عوام کی حفاظت کو ہر حال میں مدنظر رکھتے ہوئے ہر نہج پر غور کیا جائے گا۔

مختلف انجمنوں کے نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوام کو کورونا وائرس کو زیادہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے اور کورونا وائرس کو زیادہ موثر انداز میں قابو پانے کے لیے تمام ایس او پی پر سختی سے عمل پیرا ہونا چاہئے۔ انجمنوں کے نمائندوں نے کہا کہ وہ انتظامیہ کے فیصلے پر عمل کریں گے اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تمام پروٹوکول کی سختی سے پیروی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران وبا قربانی کی ادائیگی کیسے کی جائے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.