ETV Bharat / state

'شفاف اور محفوظ انتخابات کے لئے مؤثر انتظامات کئے جا رہے ہیں' - ڈویژنل کمشنر کشمیر پانڈورنگ کے پولے

کے کے شرما نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو سیکیورٹی کے مناسب انتظامات فراہم کیے جائیں گے چاہے امیدوار سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں آزاد ہوں۔ اس کے علاوہ دیگر تمام سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی مہم چلا سکیں۔

'شفاف اور محفوظ انتخابات کے لئے مؤثر انتظامات کئے جا رہے ہیں'

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 10:04 PM IST

ریاستی الیکشن کمشنر، جموں و کشمیر کے کے شرما نے آج کہا کہ مرکزی علاقہ میں پہلی بار ڈی ڈی سی انتخابات، ضمنی انتخاب پنچایت اور یو ایل بی 2020 کے شفاف اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام جدید انتظامات کئے جارہے ہیں۔

یہ باتیں ریاستی الیکشن کمشنر نے انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔

اس میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر کشمیر پانڈورنگ کے پولے اور آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے شرکت کی۔

ایس ای سی نے کہا کہ تمام تر جدید انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ پورے انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ انداز میں منعقد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی کا ہدف یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ یونین ٹیریٹریری میں محفوظ انتخابات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو سیکیورٹی کے مناسب انتظامات فراہم کیے جائیں گے چاہے امیدوار سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں آزاد ہوں۔ اس کے علاوہ دیگر تمام سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی مہم چلا سکیں۔

ایس ای سی نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات یہاں پہلی بار ہورہے ہیں اور لوگوں کو اس میں شمولیت اختیار کر کے جمہوریت کو مضبوط بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بزرگ ہے یا کورونا کی وجہ سے ائیسولیشن میں ہیں ان کے لئے خصوصی پوسٹل بیلٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی 165 اضافی کمپنیاں لائی گئیں ہیں تاکہ تمام شریک امیدواروں کے لئے حفاظتی انتظامات کئے جاسکیں۔

شرما نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ لیتے ہوئے چہرے کے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال سمیت تمام کووڈ سے متعلقہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.