اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں کنٹرول آف بلڈنگ آپریشن ایکٹ 1988 اور جے اینڈ کے ڈیولپمنٹ ایکٹ 1970 میں ترمیم کی تجویز کو منظور کیا گیا تاکہ حفاظتی لحاظ سے مخصوص علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے خصوصی اِجازت فراہم کی جاسکے۔
محکمہ مکانات و شہری ترقی کی تجویز کردہ ترمیم سے چند علاقوں کو حفاظتی اعتبار سے حساس علاقے قرار دینے کے لئے راستہ فراہم ہوگا اور ایسے علاقوں کو تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے خصوصی قواعد و ضوابط کے تحت ہاتھ میں لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر 'ہاوسنگ پالیسی 2020' کی منظوری
ترمیم کا مقصد قواعد و ضوابط کو آسان بنا کر حکمت عملی کے لحاظ اہمیت کے حامل بنیادی ڈھانچے کی بروقت تعمیر و ترقی یقینی بنا نا ہے ۔
یہ منظوری چند علاقوں کی سٹریٹجک کی اہمیت کے پیش نظر دی گئی اور اُن کی حفاظتی ضروریات کو ترقیاتی امیدوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔