سرینگر: ہوٹلوں کی طرح، جموں و کشمیر انتظامیہ سیاحوں کو بہتر انتخاب کرنے میں مدد کرنے کے لیے ڈل اور نگین جھیلوں میں کشمیر کے مشہور ہاؤس بوٹس کی درجہ بندی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ انگریزوں کی جانب سے متعارف کرائے گئے ہاؤس بوٹس دیودار کی لکڑی سے بنے ہوتے ہیں اور کشمیر کے سیاحت کے شعبے کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ Houseboat Ratings on Cards in Kashmir
ابھی تک ہاؤس بوٹس ڈیلکس اور سیمی ڈیلکس درجہ بندی میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ تاہم انتظامیہ اب فراہم کردہ سہولیات اور خدمات کی بنیاد پر ایک شفاف درجہ بندی کی خواہاں ہے۔ چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا نے گزشتہ ہفتے ڈل اور نگین جھیلوں میں ہاؤس بوٹس کی رجسٹریشن، تجدید اور آپریشن کے لیے پالیسی اور رہنما خطوط کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی تھی۔ Admin likely to introduce Houseboat Ratings
مہتا نے افسران کو ہدایت دی تھی کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے سہولیات اور خدمات کے معیار پر مبنی ہاؤس بوٹس کے لیے درجہ بندی کا نظام متعارف کرایا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’’ریٹنگ سسٹم کے تحت افسران ہاؤس بوٹس کا معائنہ اور درجہ بندی کریں گے اور ماہانہ ریٹنگ شائع کی جائے گی۔‘‘ وہیں محکمہ سیاحت کے افسران کا کہنا تھا کہ ’’ابھی فیصلہ نہیں لایا گیا ہے ابھی مشورہ جاری ہے۔ اس کو عملانے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے لی جائے گی۔ ‘‘
واضح رہے کہ کہ وادی کشمیر میں اس سال ملکی سیاحوں کا زبردست رش دیکھا جا رہا ہے۔ کشمیر کے باغ گل لالہ (ٹیولپ گارڈن) میں امسال 1.5 لاکھ مقامی سیاحوں سمیت 3.5 لاکھ غیر مقامی سیاحوں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں: ہاوس بوٹ مالکان تاریخی ورثہ کو سرکار کے سپرد کرنے پر مجبور
درجہ بندی کا یہ قدم مارچ میں جموں و کشمیر کی حکومت کی جانب سے ہاؤس بوٹس کے لیے ایک جامع پالیسی کے بعد سامنے آیا ہے۔ Kashmir Houseboats اس پالیسی سے ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر کو آلودہ کرنے میں ہاؤس بوٹس کے مبینہ کردار کی وجہ سے نئی کشتیوں کی تعمیر پر پابندی کے باعث ان دہائیوں پرانے ڈھانچے کو اپگریڈ کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
سرکار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’چیف سیکریٹری نے سینئر سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو تمام طے شدہ اصولوں اور طریقہ کار کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہاؤس بوٹس کے معائنہ کی ذمہ دار ہو گی۔ یہ ہاؤس بوٹس کی رجسٹریشن اور ان کی تجدید کے لیے تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کے ساتھ بھی لازمی ہوگا۔‘‘