سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے برفباری سے پیدہ شدہ صورتحال سے نمٹنے میں انتظامیہ کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برف باری کے بعد جس طرح سے انتظامیہ بے بس نظر آئی اُس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ انتظامیہ اس بارے میں بالکل بھی تیار نہیں تھی۔ National Conference On Snow Clearance
پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا کہ چند انچ برفباری نے حکومت اور انتظامیہ کی کے بلند بانگ دعوﺅں کی قلعی کھول کر رکھ دی ۔گورنر انتظامیہ نے لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔Heavy Snowfall In Kashmir
انہوں نے کہاکہ ابھی تک وادی کے کئی نشیبی علاقے زیر آب ہیں اور کئی علاقوں میں ابھی تک بجلی اور پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی ہے۔No Electricity In Kashmir
کمال نے صوبائی کمشنروں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر عوام کی راحت رسانی کے اقدامات کی نگرانی کریں اور سرحدی علاقوں میں متعلقہ انتظامیہ اور فیلڈ سٹاف کو متحرک کریں اور ساتھ ہی ان علاقوں میں غذائی اجناس اور ادویات کا وافر سٹاک پہنچایا جائے۔fresh snowfall across Jammu and Kashmir.
یہ بھی پڑھیں : Heavy Snowfall in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر میں شدید برفباری سے لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا
انہوں نے محکمہ بجلی کے حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ جنگی بنیادوں ایسے علاقوں میں بجلی کی مکمل سپلائی بحال کریں جہاں برفباری سے ترسیلی لائینوں کو نقصان پہنچا ہے۔
یو این آئی