ETV Bharat / state

اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر نے سکیورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا - سوشل میڈیا کے غلط استعمال

اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر وجے کمار نے آفیسران کو ہدایت دی کہ غلط معلومات اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔

adgp-law-and-order-reviewed-security-meeting-in-srinagar
اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر نے سکیورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 10:58 PM IST

سرینگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر وجے کمار نے سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران کشمیر صوبے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اے ڈی جی پی نے آفیسران کو ہدایت دی کہ غلط معلومات اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر وجے کمار کی سربراہی میں سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبہ کشمیر کے سبھی ضلعی ترقیاتی کمشنروں، ایس ایس پی نے شرکت کی۔اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی ، صوبائی کمشنر کشمیر کے علاوہ دوسرے سینئر آفیسر ان بھی موجود رہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق میٹنگ کے دوران آفیسران نے اے ڈی جی پی کو کشمیر صوبے کی سکیورٹی صورتحال اور امن و قانون کے بارے میں بریفنگ دی۔اے ڈی جی پی نے میٹنگ کے دوران آفیسران کو ہدایت دی کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے آفیسران پر زور دیا کہ شر پسند عناصر کو پر امن حالات میں رخنہ ڈالنے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔
مزید پڑھیں:

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.