ETV Bharat / state

Police on Gujarati Conman گجراتی جعلساز کو پروٹوکول دینے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، وجے کمار

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ گجراتی جعلساز کو پروٹوکول دینے میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی۔

18029223_thumbnail_4x3_sss
18029223_thumbnail_4x3_sss
author img

By

Published : Mar 19, 2023, 3:25 PM IST

وجے کمار نے کہا ہے کہ گجراتی جعلساز کو پروٹوکول دینے میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی

سرینگر: کشمیر زون پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار نے واضح کیا کہ گجراتی جعلساز کرن پٹیل کو پولیس کی جانب سے دیے گئے سکیورٹی پروٹوکول دینے میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور کسی بھی قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا۔ وجے کمار نے آج سرینگر میں ایک تقریب کے دوران میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ جعلساز کو سکیورٹی دینا غلطی ہے اور اس واقعہ میں کوئی انٹلی جنس فیلئر نہیں ہوا ہے بلکہ متعلقہ افسر کی غفلت ہوئی ہے اور اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ 3 مارچ کو پولیس نے سرینگر میں ایک جعلساز کو گرفتار کرلیا ہے جو خود کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر بتاکر جموں وکشمیر انتظامیہ سے پروٹوکول حاصل کرکے اعلیٰ سکیورٹی انتظامات کے تحت مختلف سیر و تفریح کے مقامات پر گیا اور کچھ افسران سے میٹنگ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ کرن پٹیل نام کا یہ شخص گجرات کا رہنے والا ہے اور نومبر سنہ 2022 سے کشمیر چار مرتبہ آیا ہے اور یہاں سکیورٹی پروٹوکول کے تحت سیر و تفریح کرتا رہا۔ مذکورہ شخص کو پولیس نے سرینگر کے للت ہوٹل سے گرفتار کیا اور جمعہ کو ایک مقامی عدالت نے اس کو پندرہ روز کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ اس واقعہ پر جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلٰی عمر عبداللہ نے ایل جی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ سکیورٹی کی بڑی ناکامی ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اے ڈی جی سکیورٹی کے بغیر کسی شخص کو اعلیٰ سکیورٹی پروٹوکول نہیں دیا جاتا ہے۔ مذکورہ جعلساز کو سکیورٹی پروٹوکول دینے پر جموں وکشمیر انتظامیہ کو اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ سکیورٹی فیلئر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.