سرکاری اداروں میں احتسابی عمل کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے باضابطہ طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے مینول آڈٹ اور ای آڈٹ کرانے کے لئے نوٹیفکیشن اجراء کی ہے۔ جس کی رو سے مقررہ وقت کے اندر اداروں کی تحقیقات کرائی جائے گی۔ پہلے مرحلے کے تحت 50 اداروں کو ای آڈٹ کے زمرے میں لایا گیا ہے۔
وزات داخلہ کی ہدایت پر جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے سرکاری دفاتر میں شفافیت اور جوابدہی کے عمل کو یقینی بنانے کی خاطر مینول آڈٹ اور ای آڈیٹ کرانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن اجرا کی ہے۔
کیگ کی جانب سے جموں و کشمیر کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران سامنے لانے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر کے سرکاری اداروں میں احتسابی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ای اور مینول آڈٹ کے زمرے میں سرکاری اداروں کے علاوہ کارپریشنوں اور یونیورسٹیوں کو بھی لایا گیا ہے۔
اس ضمن میں تمام سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تمام تفصیلات فراہم کرے تاکہ تحقیقاتی عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس بارے میں حقائق منظر عام پر لائے جائے۔
وہیں ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مینول اور ای آڈٹ وقت مقرر پر مکمل ہوگا اور اس میں کسی قسم کی کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔