ETV Bharat / state

مینیجر ہاؤسنگ بورڈ، بمنہ کی رہائشگاہ پر اے سی بی کا چھاپہ - اے سی بی

اے سی بی نے بدھ کی سہ پہر حیدر پورہ سرینگر میں واقع ہاؤسنگ بورڈ کے مینیجر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے ۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے منیجر ہاؤسنگ بورڈ، بمنہ کے گھر سے بینک املاک سے متعلق دستاویزات ضبط کرلئے ہیں۔

ذرائع نے ای ٹی وی بھارت
ذرائع نے ای ٹی وی بھارت
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 6:11 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں محکمہ انسداد رشوت ستانی (اے سی بی) نے ہاؤسنگ بورڈ کے مینیجر کے گھر پر چھاپہ ڈالا ہے۔

ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے مینیجر ہاؤسنگ بورڈ، بمنہ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ان کی شناخت شیخ سجاد ولد بشیرالدین شیخ ساکنہ گلبرگ کالونی حیدرپورہ کے طور بتائی جارہی ہے -

ذرائع نے مزید بتایا کہ اے سی بی کے عہدیداروں نے مینیجر ہاؤسنگ بورڈ بمنہ کے گھر سے بینک املاک سے متعلق دستاویزات بھی ضبط کئے ہیں۔

اے سی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے منیجر ہاؤسنگ بورڈ، بمنہ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے اور وہاں بینک سے متعلق املاک سمیت متعدد دستاویزات ضبط کئے ہیں۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.