ETV Bharat / state

جموں و کشمیر بینک میں خردبرد کا معاملہ، مقدمہ درج

اینٹی کروپشن بیورو نے جموں و کشمیر بینک میں بےضابطگیوں کے تعلق سے ممبئی کی ایک کمپنی ایم ایس سیلا سلوشنز کے مالک سہیل وہرا اور رشباہ وہرا کے خلاف ایک کیس درج کیا جبکہ اے سی بے نے ان بینک افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ جنہوں نے اس مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے ۔

جموں وکشمیر بینک کا خوربرد معاملہ
جموں وکشمیر بینک کا خوربرد معاملہ
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 8:08 PM IST

سنہ 2015 میں جموں و کشمیر بینک میں پین انڈیا ہاؤس کیپنگ ٹینڈرنگ میں بے ضابطگیوں اور خردبرد معاملے کے تعلق سے اینٹی کرپشن بیورو نے ملوث افراد کے خلاف یہ کاروائی عمل میں لائی ہے۔

انسداد رشوت ستانی بیورو کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ جموں و کشمیر بینک میں 2015 میں بینک کے اے ٹی ایمز کی دیکھ ریکھ اور دیگر سروسز کے حوالے سے ٹنڈرنگ کے طریقہ کار میں بے ضابطگیاں کی گئیں ۔ جموں و کشمیر بینک کے اس وقت کے افسران نے ٹنڈرز طلب کرنے اور دئیے جانے کے قوائد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ دیا تھا جس سے بینک کو 6 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

اس حوالے اے سی بی جموں و کشمیر بینک کے سابق چیئرمین پرویز احمد، سابق ایگزیکیوٹیو صدر سرجیت سنگھ سیگل، جموں کشمیر کے سابق اسٹنٹ نائب صدر کے خلاف بھی ایف آئی درج کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'اقوام متحدہ کی انتظامیہ میں امریکیوں کو بڑھایا جائے'

معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے ہیڈ کوارٹر سے اے سی بی دستاویزات کو اپنی تحویل میں لئے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ سابق اسسٹنٹ نائب صدر فیرو احمد کلو کے گھر واقع کاٹھی دروازہ چھاپا مارا گیا جہاں سے تفتیشی افسران کو قابل اعتراض دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ جموں وکشمیر بینک میں خردبرد اور بے ضابطگیوں کے معاملے کے تعلق سےاے سی بی مزید تحقیقات جاری رکھے ہوا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.