سرینگر: اینٹی کرپشن بیورو نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے وارڈ افسر کو 20 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔اطلاع کے مطابق اے سی بی کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی جس میں کیا گیا تھا کہ محمد مقبول بٹ نامی وارڈ افسر حول سرینگر نے شکایت کنندہ کو تعمیرات کی اجازت دینے کے لیے 50 ہزار روپے کا رشوت طلب کر رہا ہے۔ ایسے میں مذکورہ وارڈ افسر نے پہلی قسط کے طور پر شکایت کنندہ کو 20 ہزار روپے رشوت کے طور دینے کو کہا تھا۔ACB Arrests SMC officer For Taking Bribe
تاہم شکایت کنندہ نے وارڈ افسر کو رشوت کی پہلی قسط ادا کرنے سے قبل اے سی بی میں شکایت درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی درخواست دی ۔جس کے بعد باضابطہ طور ایف آئی آر زیر نمبر 33/2022 U/S 7 PC ایکٹ 1988 درج کیا گیا اور معاملے کی نسبت تحقیقات شروع کر دی گئی۔
مزید پڑھیں:
تفتیش کے دوران اے سی بی کی جانب سے ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا کر ایچ ایم ٹی سرینگر کے رہنے والے وارڈ افسر محمد مقبول بٹ ولد علی محمد بٹ کو شکایت کنندہ سے 20 ہزار روپے رشوت کی رقم مانگتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اے سی بی نے آزاد گواہوں کی موجودگی میں ملزم افسر کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کر کے گرفتار کرکے کیس کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ اے سی بی نے کچھ مہینوں سے جموں و کشمیر کے سرکاری دفاتر میں رشوت خوار ملازمین کے خلاف شکنجا کسا ہے ۔ اس دوراں کئی افسران اور ملازموں کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار بھی کیا ہے۔