ETV Bharat / state

محکمہ بجلی کے خلاف ’آن لائن گالم گلوچ‘، آن لائن شکایت درج - محکمہ بجلی آن لائن شکایت

کشمیر میں جاری شدید بجلی بحران کے خلاف صارفین مختلف سماجی رابطہ گاہوں پر اپنی ناراضگی کا اظہار درج کر رہے ہیں۔

محکمہ بجلی کے خلاف ’آن لائن گالم گلوچ‘، آن لائن شکایت درج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 5:07 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): کشمیر پاور ڈسکام، کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے جموں و کشمیر پولیس خاص کر سائبر پولیس، کشمیر سے کچھ ایکس (ٹویٹر) صارفین کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے جن کے متعلق کارپوریشن کا دعویٰ ہے کہ وہ ان (پاور کمپنیز) کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز زبان کا استعمال کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، پولیس نے سوشل میڈیا پوسٹ پر جواب تحریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس صورت حال سے واقف ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے جموں و کشمیر خاص کر وادی میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی اور گھنٹوں تک بجلی غائب رہنے کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حالانکہ محکمہ بجلی کی جانب سے رواں برس اسمارٹ میٹر نصب کیے گئے تھے اور میٹر کی تنصیب کے وقت انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بجلی بلا خلل سپلائی کی جائے گی، تاہم یقین دہانیوں کے برعکس کشمیر میں ان دنوں سخت ترین بجلی کا بحران ہے۔

یاد رہے کہ بجلی صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر ہکنگ، لوڈ شیئرنگ کی خلاف ورزیوں اور میٹر بائی پاس کرنے والے غیر ذمہ دار صارفین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے، کے پی ڈی سی ایل نے شبانہ گشت اور معائنہ کی کوششوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کے پی ڈی سی ایل نے رپورٹ کیا کہ، چار دنوں کے دوران صارفین سے 29.89 کروڑ روپے بجلی فیس جمع کرنے کے علاوہ، محکمہ نے بجلی چوری سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں: Power curtailment in Kashmir کشمیر میں بجلی تخفیف سے عوام پریشان

کارپوریشن کے مطابق بقایا جات کی ادائیگی کے تحت جمعہ کو 9.18 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی گئی۔ اتنی بھاری رقم وصولے جانے کے باوجود بھی محکمہ بجلی لوگوں کو اپنے مرتب کرتہ شیڈول کے مطابق برقی رو فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.