ETV Bharat / state

Investment in J&K راجیہ سبھا کے اعداد و شمار نے حکمرانوں کے گمراہ کُن بیانیہ کی قلعی کھول کر رکھ دی، این سی - دفعہ 370 کی منسوخی

نیشنل کانفرنس نے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے کہا کہ راجیہ سبھا میں پیش کیے گئے اعداد و شمار سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ دفعہ 370اور 35 اے کسی بھی صورت میں جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اُلٹا ان دفعات کی منسوخی کے بعد یہاں سرمایہ کاری میں کافی حد تک گراوٹ آئی ہے۔Investiment in JK

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 19, 2022, 10:58 PM IST

سرینگر:نیشنل کانفرنس نے راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر سے متعلق سرمایہ کاری کے اعداد و شمار کو چشم کُشا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی اور جموں وکشمیر حکومت کے بلند بانگ دعوﺅں کی قلعی پوری طرح کھل گئی ہے۔NC on Investiment in JK

پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق نے کہا ہے کہ حکمران جہاں گذشتہ 3سال سے جموں وکشمیر سرمایہ کاری کے گمراہ کُن اعداد و شمار پیش کرتی آرہی تھی اسی بیچ راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے جواب میں یہاں سرمایہ کاری سے متعلق اصل حقائق پوری طرح سامنے آگئے ہیں اور حکومت کے ہزاروں کروڑ سرمایہ کاری کے گمراہ کُن بیانیہ کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے۔Rajya Sabha on investment in JK

Investment in jk
Investment in jk

انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سال 2017-18میں840.55کروڑجبکہ 2018-19میں 590.97کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد 2019-20میں محض296.64کروڑ ،2020-21میں 412کروڑ اور2021-22میں محض376.76کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

این سی ترجمانِ اعلیٰ نے کہا کہ ان اعداد و شمار سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ دفعہ 370اور 35اے کسی بھی صورت میں جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ نہیں تھے۔ اُلٹا ان دفعات کی منسوخی کے بعد یہاں سرمایہ کاری میں کافی حد تک گراوٹ آئی ہے۔Decline in Investments in jk

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر حکومت نے یہاں سرمایہ کاری سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کیلئے بڑے بڑے پروگرام کئے اور اس دوران باہری ملکوں سے سرمایہ کاروں کو لایا گیا وہ سب کچھ سراب ثابت ہوگیا۔ اُلٹا ان پروگراموں پر زرکثیر خرچ کرکے خزانہ عامرہ پر زبردست بوجھ ڈالا گیا۔

تنویر صادق نے کہا کہ یہ اعداد و شمار مرکزی حکومت کیلئے چشم کُشا ہونے چاہئے اور وقت رہتے جموں وکشمیر سے متعلق لئے گئے غیر سنجیدہ فیصلوں کو واپس لیا جانا چاہئے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.