ETV Bharat / state

Asha Workers Protest آشا ورکرس کا تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو لیکر سرینگر میں احتجاج

کشمیر کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے آشا ورکرس نے اپنی مانگوں کو لیکر ہفتہ کے روز سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج درج کیا ہے۔احتجاجی منیمم ویجز ایکٹ کو فوری طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

aasha-workers-protest-at-press-enclave-srinagar-seek-minimum-wages-act-implementation
آشا ورکرس کا تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو لیکر سرینگر میں احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2023, 6:13 PM IST

آشا ورکرس کا تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو لیکر سرینگر میں احتجاج

سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آشا ورکرس کی ایک اچھی تعداد نے ہفتے کے روز سرینگر کی پریس کالونی میں جمع ہوکر اپنے مطالبات خاص طور پر تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو لیکر احتجاج درج کیا۔یہ احتجاجی ‘جسٹس فار آشا’، ‘منیمم ویجز ایکٹ لاگو کرو’ جیسے نعرے لگے رہی تھیں۔ اس موقع پر ایک آشا ورکر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہماری تنخواہ صرف دو ہزار ماہانہ ہے جبکہ ہم سے کافی کام کرائے جا رہے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘جب ہم تنخواہ کی بات کرتے ہیں تو ہم سے کہا جاتا ہے کہ تم مزدور ہو اگر ہم مزدور ہیں تو ہمیں بھی مزدروں جتنا معاوضہ دیا جانا چاہئے’۔ احتجاجیوں نے کہا کہ دو ہزار ماہانہ تنخواہ سے اس وقت کوئی گزارہ نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک منیمم ویجز ایکٹ لاگو نہیں کیا جائے گا تب تک ہم کوئی کام نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: Asha Workers Protest: بانڈی پورہ میں آشا ورکرز نے کیا احتجاج

احتجاجی ایک اور خاتون نے کہا کہ ہماری تقرری برسوں پہلے ہوئی تھی، اور اب 2023 میں بھی ہمارے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے کا مقصد ہمارے مطالبات حکومت تک پہنچیں تاکہ انصاف مل سکے۔ احتجاجیوں کا کہنا کہ اگر ان کے مطالبات پور نہیں ہوئے تو وہ اپنے بچوں کو لیکر سڑکوں پر آئیں گے’۔احتجاجیوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.