ETV Bharat / state

Protest Against Land Eviction Drive انہدامی کارروائی کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 8:10 PM IST

سرینگر کی پریس کالونی میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور لیڈران نے جموں و کشمیر میں جاری انہدامی کارروائی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ احتجاجیوں نے ایل جی سے انہدامی مہم کو بند کرنے کی اپیل کی، تاکہ غریب عوام بے گھر ہونے سے بچھ جائے۔AAP Protest Against Land Eviction Drive

aap-activists-stages-protest-against-eviction-drive-in-srinagares-protest-against-eviction-drive-in-srinagar
aap-activists-stages-protest-against-eviction-drive-in-srinagar

انہدامی کارروائی کے خلاف اپنی پارٹی کا احتجاج

سرینگر: عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے منگل کو سرینگر کی پریس کالونی میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف جم کر احتجاج درج کیا۔

تفصیلات کے مطابق احتجاجی ’زمین ہماری حکم تمہارا نہیں چلے، نہیں چلے گا‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ جبکہ اس دوران احتجاج میں شامل لوگوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے، جن پر ہماری زمین واپس کرو غریبوں کے ساتھ انصاف کرو کے نعرے درج تھی۔

اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر نظیر احمد یتوں نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’کشمیر کے لوگوں پر ظلم ہو رہا ہے، انہدامی مہم چلا کر یہاں کے لوگوں میں یہ وسوسہ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ ہاتھ جوڑ کر ان کے پاس جائیں‘۔

موصوف لیڈر نے کہا کہ لوگ سو برسوں سے مکانوں میں رہ رہے ہیں اور آج انہیں کوئی نوٹس نہیں دی جا رہی ہے۔یہ غنڈہ گردی ہے جو ہمیں منظور نہیں ہے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ اس انہدامی مہم کو بند کرائیں، تاکہ غریب عوام بے گھر ہونے سے بچھ جائے۔

مزید پڑھیں: PDP Protest Against Land Eviction Drive: بلڈوزر کارروائی کے خلاف پی ڈی پی نے کیا سرینگر میں احتجاج

واضح رہے کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے سرینگر میں انہدامی کارروائی، اراضی سے عوام کی بے دخلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے بلڈوزر کارروائی روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.