ETV Bharat / state

Protest Against Eviction Drive عآپ کا سرینگر میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج

عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے آج سرینگر کی پریس کالونی میں جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ احتجاجی ’زمین ہماری حکم تمہارا نہیں چلے گا نہیں چلے گا‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس پیچ پولیس نے کئی ایک کارکنوں اور لیڈروں کو احتیاطی طورپر حراست میں لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 6:17 PM IST

عآپ کا سرینگر میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج

سرینگر:جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کیے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔اس پیچ پولیس نے کئی ایک کارکنوں اور لیڈروں کو احتیاطی طورپر حراست میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پریس کالونی سرینگر میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے اور بلڈوزر مہم کو فوری طورپر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ سرکار عوام کش پالیسی کے تحت غریبوں کے آشیانے مسمار کر نے پر تلی ہوئی ہے۔

اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے ترجمان سید مدسر احمد نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’کشمیر کے لوگوں پر ظلم ہو رہا ہے انہدامی مہم چلا کر یہاں کے لوگوں میں یہ وسوسہ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ ہاتھ جوڑ کر ان کے پاس جائیں‘۔جبکہ اس دوران موصوف نے کہا یہ احتجاج تب تک جاری رہے جب تکہ ہمیں کاغذی طور پر لکھے کے دیا جاے کہ اب غریبوں پہ بلڈوزر نہیں چلایا جاے گاہ۔۔۔

انہوں نے بتایا کہ بلڈوزر صرف عام لوگوں کے مکانوں پر چلائے جارہے ہیں جبکہ با اثر لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کے جو دعوئے کئے جارہے ہیں وہ حقیقت سے بعید ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سینکڑوں کنال اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے اُن کے خلاف ہی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مظاہرین نے ایل جی منوج سنہا سے مطالبہ کیا کہ مہم پر فوری طور پر روک لگائی جائے۔معلوم ہوا ہے کہ جلوس کے شرکاء نے جوں ہی مین شاہراہ پر آنے کی کوشش کی تو پولیس نے اُنہیں روکا اور کئی ایک کی گرفتاری عمل میں لائی۔

مزید پڑھیں: Protest Against Land Eviction Drive انسداد تجاوزات مہم کے خلاف سرینگر میں احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.