ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں ایک تین رکنی وفد نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دہلی میں ملاقات کی جس کے دوران ریاست کی موجودہ صورتحال پر بات کی گئی۔

نیشنل کانفرنس کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات
author img

By

Published : Aug 1, 2019, 1:48 PM IST

Updated : Aug 1, 2019, 3:16 PM IST

وفد میں پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور اننت ناگ کے رکن پارلیمنٹ جسٹس حسنین مسعودی شامل تھے۔

حسنین مسعودی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ میٹنگ 12 بجکر 40 منٹ پر منعقد ہوئی جس میں کشمیر کی موجودہ دھماکہ خیز صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے پُراسرار طریقے پر بعض ایسے سرکاری حکمنامے افشا ہوئے ہیں جن میں کسی امکانی گڑبڑ کا تذکرہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ انتہائی چوکس رہیں۔

گوکہ گورنر ستیہ پال ملک نے ان اطلاعات کو محض افواہیں قرار دیا ہے لیکن عوامی سطح پر ان سے کافی اضطراب پیدا ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم اور این سی وفد کے درمیان ہوئی میٹنگ کی تفصیلات کا انتظار ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Aug 1, 2019, 3:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.