ETV Bharat / state

Courier Company Fast Beetle کشمیری کمپنی بیٹل "شارک ٹینک انڈیا" میں جگہ بنانے میں کامیاب

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 12:35 PM IST

Updated : Feb 2, 2023, 2:12 PM IST

"شارک ٹینک انڈیا " ایک ایسا ریالٹی ٹی وی پروگرام ہے جو کہ انٹرپرانیوز کو کاروبار سے متعلق اپنے تصورات، طریقہ کار کو پیش کرنے اور ممکنہ طور پر شارک کے نام سے مشہور فائنانسرز کے گروپ سے مالی اعانت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ Courier Company Fast Beetle

Etv BharatCourier Company Fast Beetle
Etv BharatCourier Company Fast Beetle
Courier Company Fast Beetle

سری نگر: وادی کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوان سرکاری نوکری کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اب خود روزگار کمانے کی طرف نہ صرف راغب ہورہے ہیں بلکہ ایک کامیاب کاروباری کے طور پر سامنے آرہے ہیں، جس کی تازہ مثال عابد رشید اور شیخ سمیع اللہ کی دی جاسکتی ہے جنہوں نے "فاسٹ بیٹل " کے نام سے ایک کوریئر فرم شروع کرکے کم عرصے میں اپنے کاروبار کو اونچائی تک لے جانے میں کامیابی حاصل کی بلکہ "فاسٹ بیٹل " وادی کشمیر کی ایک ایسی واحد کوریئر کمپنی بن گئی ہے جس نے کاروبار سے متعلق مشہور ریلٹی شو "شارک ٹینک انڈیا" کے سیزن (2) میں اپنی جگہ بنانے میں بھی کامیابی حاصل کی۔

"شارک ٹینک انڈیا " ایک ایسا ریالٹی ٹی وی پروگرام ہے جو کہ انٹرپرانیوز کو کاروبار سے متعلق اپنے تصورات، طریقہ کار کو پیش کرنے اور ممکنہ طور پر شارک کے نام سے مشہور فائنانسرز کے گروپ سے مالی اعانت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ دراصل"فاسٹ بیٹل "کوریئر کپمنی کی داغ بیل 2019 میں سمیع اللہ اور عابد رشید نے ڈالی تھی جو کہ بچپن کے دوست ہیں۔ انہوں نے سرینگر کے پرانے شہر سے دو ملازمین سے اس کوریئر کمپنی کی شروعات کی لیکن آج کی تاریخ میں 120 سے زائد ملازمین فاسٹ بیٹل کمپنی سے اپنا روزگار کما رہے ہیں۔ شروع میں اگرچہ اس ڈیلوری کمپنی کے ساتھ کشمیر کی صرف دو سے تین خاتون کاروباری جڑی ہوئی تھیں تاہم اس وقت 12 سو سے زیادہ کاروباری اسی کوریئر کمپنی کے ذریعے اپنے پروڈکٹس کو لوگوں تک پہنچارہے ہیں۔

سمیع اللہ اور عابد رشید یہ دنوں دوست اپنی فرم شروع کرنے سے پہلے بیرون ملک میں ایک نجی کمپنی میں کام کررہے تھے۔ ایسے میں وادی کشمیر میں آن لائن کاروبار کے بڑھتے رجحان کو دیکھنے ہوئے انہوں نے اپنی نجی کوریئر کمپنی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک چھوٹے سے کمرے سے شروع کی گئی اس کمپنی کے آج جموں وکشمیر کے ہر ضلع میں اپنے دفاتر ہیں وہیں اب " فاسٹ بیٹل " کوریئر کپمنی کے مالک لداخ یوٹی میں بھی اپنے دفاتر کھولنے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فاسٹ بیٹل شارک ٹینک انڈیا میں حصّہ لینی والی کشمیر کی پہلی کمپنی

"شارک ٹینک" امریکی ریالٹی شو پر مبنی پر ہے جو کہ بھارت اور دنیا بھر میں کافی مشہور ہے۔ ایسے میں "فاسٹ بیٹل اس شو میں " 198 اسٹارٹ اپس میں سے فائنل جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔ شو کے سیزن 2(ٹو) میں 8 لاکھ کاروباریوں میں سے 198 فائنل میں پہنچے۔ سمیع اللہ اور عابد رشید کہتے ہیں کہ ہم اپنے ویژن سے شارک کو کافی حد متاثر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایسے میں اس پہل سے دیگر کاروباریوں کو بھی ایک تحریک ملے گی جو کہ اس ریالٹی شو کا حصہ بننے اور اپنے کاروبار کو نئی جہت دینے کی خواہش رکھتے ہوں۔ ایسے میں سمیع اللہ اور عابد رشید "شارک ٹینک انڈیا" میں اپنی جگہ بنانے میں نہ صرف کامیاب ہوئے ہیں بلکہ یہ کامیاب کاروباری کے طور دوسروں کے لیے بھی مشعل راہ بن رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 2, 2023, 2:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.