ETV Bharat / state

اسکول چلے ہم ----

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 1:36 PM IST

Updated : Mar 1, 2021, 3:15 PM IST

وادی کشمیر میں ہائی تا ہائر سیکنڈری سطح کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد اب رواں ماہ کی 8 تاریخ سے پرائمری تا مڈل سطح کے اسکول بھی درس و تدریس کے لئے کھل رہے ہیں۔

اسکول چلیں ہم
اسکول چلیں ہم

وادی کشمیر میں پیر کے روز نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لئے اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔

تقریبا دو برس کے طویل عرصے کے بعد ہائی سے ہائر سیکنڈری سطح تک کے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ پیر کی صبح شہر و دیہات میں رنگ برنگی اسکولی وردیوں میں ملبوس بچے اپنے اسکولوں کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ وہیں طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد کو اسکول بسوں کا انتظار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

کافی عرصہ بعد طالبہ کا اسکولوں کا رخ کرنے سے ایک الگ اور خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا۔ جہاں اساتذہ کا طلبہ کو گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہیں طلبہ اپنے ہم جماعتیوں اور دیگر دوستوں کے ساتھ بغل گیر ہوتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدتوں بعد اپنے دوستوں اور اساتذہ کو دوبارہ اسکولوں میں دیکھتے ہوئے کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔

اسکولوں میں درس و تدریس کی سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل وضح کئے گئے کووڈ-19 کے تمام رہنما خطوط عملائے جا رہے ہیں۔ جہاں طلب علموں کا اسکولوں کے اندر داخل ہونے کے ساتھ ہی تھرمل سکریننگ عمل میں لائی جارہی ہے۔ وہیں سنیٹائزر کی دستیابی اور ماسک لگانے پر خاص دھیان رکھا جارہا ہے۔ کسی بھی طالب علم کو بنا ماسک کے اسکول کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

اسکول چلیں ہم
طلبہ کی آواجاہی سے بازاروں کی رونقیں بھی جیسے لوٹ آئی ہیں۔

ادھر طلبہ کے ساتھ ساتھ اسکول اساتذہ بھی کافی خوش نظر آرہے تھے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو کلاسز میں رو برو اور پڑھائی کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

بسکو اسکول کے پرنسپل السٹرا فریز کہتے ہے کہ اسکول میں درس و تدریس کی سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل ہی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے تاکہ طلبہ و طالبات بنا کسی خلل یا پریشانی کے اپنے اپنے کلاسز میں دوبارہ پڑھائی شروع کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں چھ دن بعد موسم میں بہتری

واضح رہے کشمیر وادی میں ہائی تا ہائر سیکنڈری سطح کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد اب رواں ماہ کی 8 تاریخ سے پرائمری تا مڈل سطح کے اسکول بھی درس و تدریس کے لئے کھل رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2021, 3:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.