بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر یونٹ کی جانب سے سرینگر میں 'سنگٹھن پرو سدسیتا ابھیان' کے تحت میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بی جے پی کے اعلی رہنماؤں نے شرکت کی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہا، کشمیر امور کے انچارج اور سابق مرکزی وزیر سنیل شرما، پارٹی کے ریاستی نائب صدر علی محمد ڈار اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔
اسی تناظر میں سرینگر میں نئے لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کے لیے اس میٹنگ میں ممبر شپ مہم کا آغاز کیا گیا۔ جبکہ موبائل کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ممبر شپ حاصل کرنے کے لیے طریقہ کار کو بھی اس میٹنگ میں واضح کیا گیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ ملک کے ہر حصے سے لوگ بی جے پی کے ساتھ جڑنا چاہتے ہیں جس بنا پر اس ممبر شپ مہم کو آسان بناتے ہوئے موبائل سے ایک مسڈ کال سے بھی پارٹی کی ممبر شپ حاصل کی جاسکتی'۔